Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06

Book Name:Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06

اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن

اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ                                        وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ                                                       وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ

نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف

چھٹا پارہ

پیارے اسلامی بھائیو!   چھٹے پارے میں 2سُورتیں ہیں، یعنی سُورۂ نِسَآء جو چوتھے پارے سے شروع ہوئی تھی، اس کی آیت: 148 سے 172 تک، اس کے بعد سُورۂ مائدہ شروع ہوتی ہے، جو ساتویں پارے میں جا کر مکمل ہوتی ہے۔ آئیے! اس پارے کے اَہَم مضامین کا خُلاصہ سنتے ہیں:

بُری باتوں کا اِظْہار ناپسند ہے

چھٹے پارے کی ابتدا بہت ہی اہم معاشرتی سبق سے شروع ہوتی ہے، اس میں فرمایا گیا کہ اللہ پاک بُرائی کا اِعْلان پسند نہیں فرماتا، مثلاً غیبت، چُغلی، ([1])  گالیاں دینا،  ([2]) اسی طرح لوگوں کی چھپی ہوئی باتیں دوسروں کے سامنے ظاہر کر دینا،  ([3]) یہ سب بُرائی کا  اِعْلان کرنے میں داخِل ہے ہاں! مظلوم جس پر کوئی ظُلْم ہوا ہو، وہ اپنے ظُلْم کی داستان حاکِم وغیرہ کے سامنے بیان کر سکتا ہے، یہ غیبت نہیں کہلائے گی۔ ([4])


 

 



[1]...تفسیر جمل،پارہ:6،النساء،تحت الآیۃ:148،جلد:2،صفحہ:144۔

[2]...تفسیر مدارک،پارہ:6،النساء،تحت الآیۃ:148،جلد:1،صفحہ:409۔

[3]...تفسیر صراط الجنان،پارہ:6،النساء،تحت الآیۃ:148،جلد:2،صفحہ:339۔

[4]...تفسیر صراط الجنان،پارہ:6،النساء،تحت الآیۃ:148،جلد:2،صفحہ:341۔