Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06

Book Name:Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06

سے روکتے رہے *سُودی لَیْن دَین کئے *لوگوں کے مالوں پر ناحق قبضے جمائے۔ ان سب بُرائیوں کے سبب ان پر لعنت برس گئی۔

حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام  زندہ ہیں

اسی ضمن میں آیت: 157-158 میں حیاتِ عیسیٰ علیہ السَّلام  کا مسئلہ بیان ہوا،یہاں صاف صاف ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل نے حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام  کو نہ شہید کیا، نہ انہیں کوئی تکلیف پہنچائی، اللہ پاک نے انہیں زِندہ ہی آسمان پر اُٹھا لیا۔

ان آیات اور احادیثِ کریمہ کی روشنی میں ہمارا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السَّلام  ابھی ظاہِری زندگی کے ساتھ آسمان پر تشریف فرما ہیں،([1]) قُربِ قیامت دوبارہ تشریف لائیں گے، خُود نبی ہی ہوں گے مگر میرے اور آپ کے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اُمّتی ہونے کی شان سے تشریف لائیں گے، اپنی شریعت  کی نہیں بلکہ شریعتِ اسلامیہ کی تبلیغ فرمائیں گے۔   ([2])

آج لے اُن کی پناہ

آیت: 163 تا 170 پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نَبُوَّت کا بیان ہے، یہود و نصاریٰ کی طرف سے بعض اعتراضات جو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی نَبُوَّت کے معاملے میں کئے گئے تھے، ان کا تفصیلی جواب دیا،آخر میں چل کر فرمایا: اے لوگو...!! رسولِ ذیشان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم حق لے کر تشریف لے آئے،آج ان پر اِیْمان لے آؤ! تمہارا بھلا اسی میں ہے، اگر اِنْکار کرو گے تو  جان لو کہ اللہ پاک زمین و آسمان کا مالِک ہے، تم اس کی پکڑ اور گرفت سے ہر گز بچ نہیں پاؤ گے۔ 


 

 



[1]...فتاوی رضویہ،جلد:29،صفحہ:110۔

[2]...تفسیر مدارک،پارہ:3،آل عمران،تحت الآیۃ:55،جلد:1،صفحہ:259خلاصۃً۔