Book Name:Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06
پرہیزگار تھے، ان کی قربانی قبول ہو گئی، قابیل کی قربانی رَدّ کر دی گئی، اس پر قابِیْل نے انتہائی بےشرمی کا مظاہَرہ کرتے ہوئے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔
یہ پہلا قتل تھا جو زمین پر ہوا۔ حدیثِ پاک میں ہے: دُنیا میں کہیں بھی، کوئی بھی ناحق قتل کیا جاتا ہے تو قاتِل کو تو گُنَاہ ملتا ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ قابِیل کے کھاتے میں بھی اس کا گُنَاہ ڈالا جاتا ہے کیونکہ اسی نے قتل کی ابتدا کی تھی۔ ([1])
کامیابی پانے کے3نسخے
آیت: 35 بہت اہمیت والی ہے، اس میں کامیابی پانے کے 3 نسخے ارشاد ہوئے ہیں: (1):تقویٰ (2):وسیلہ (3):اور اللہ پاک کی راہ میں خُوب کوشش کرنا۔ یہ 3کام اپنا لینےوالا اللہ پاک کے کرم سے ہر میدان میں کامیابی پائے گا۔
غیر مسلموں سے دوستیوں کے احکام
چھٹے پارے کے مضامین میں سے ایک اَہَم ترِین مضمون دوستی اور محبّت کے احکام بھی ہیں، ہمارے ہاں عموماً ہر فرد کے ہی کچھ نہ کچھ دوست ہوتے ہیں، سُورۂ مائدہ کی آیت: 51 سے 58 تک دوستی کے احکام ارشاد ہوئے، اس کا خُلاصہ یہ ہے کہ کسی بھی غیر مسلم کو اپنا دوست نہ بناؤ! اور صاف فرما دیا گیا کہ جو غیر مسلموں سے دوستیاں لگائے گا، وہ انہیں میں گِنَا جائے گا۔
آیت: 68 بہت ہی عبرتناک ہے، یہاں ارشاد ہوا: اے اَہْلِ کتاب جب تک تم تورات اور انجیل پر کامِل عمل نہ کرو، تب تک تمہاری کوئی قدر و قیمت نہ ہو گی۔