Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06

Book Name:Dars e Taraveeh - 06 Ramazan - Para 06

یہ بڑا اَہَم ضابطہ ہے، کسی بھی گُنَاہ پر کسی طرح سے مددگار بننا منع ہے۔ مثلاً کوئی موبائِل پر فلمیں دیکھے گا، اسے اس مقصد کے لئے وائی فائی یا انٹرنیٹ فراہَم کرنا منع ہو گا، اگرچہ یہ آدمی خُود فلم دیکھ نہیں رہا، البتہ! دوسرے کے فِلْم دیکھنے پر مدد کر رہا ہے۔ ایسے ہی گُنَاہ پر مدد کی ہر صُورت منع ہے۔ 

دِین کی تکمیل کا اِعْلان

سُورۂ مائدہ کا طُرَّۂ اِمتیاز یہ ہے کہ اس کی آیت: 3 میں وہ اِعْلان ہوا، جو کسی آسمانی کتاب میں نہ ہوا تھا، ارشاد ہوا: آج میں نے تمہارے لئے تمہارے  دِین  کومکمل کر دیا۔ یہ آیت حج کے موقع پر عرفہ کے دِن نازِل ہوئی۔ ([1])

وُضُو اور تیمم کے مسائِل

آیت: 6 میں وُضُو، غُسْل اور تیمم کے احکام ارشاد ہوئے ہیں، وُضُو کے 4 فرائِض بھی اسی آیت میں آئے ہیں۔

قرآنِ کریم کی بلاغت اور کمال دیکھئے کہ وُضُو، غُسْل اور تیمم کے اَحْکامات کی لمبی چوڑی تفصیلات اسی آیتِ کریمہ سے اَخْذ کی گئی ہیں، اس کے عِلاوہ بہت سارے اَحْکام و مسائِل احادیثِ کریمہ میں بھی ارشاد ہوئے ہیں۔

ہر حال میں عدل کا حکم

آیت: 8 میں عَدْل و اِنْصاف کو ہر حال میں تھامے رکھنے کا حکم دیا گیا اور ارشاد ہوا: کسی کی دشمنی بھی تمہیں نااِنْصافی پر نہ اُبھار سکے، یہ یاد رکھو! کہ عَدْل تقویٰ کے قریب تَرِین ہے۔


 

 



[1]...تفسیر صراط الجنان،پارہ:6،المائدہ،تحت الآیۃ3،جلد:2،صفحہ:381۔