Book Name:Barkaat e Zakat
رَمَضانُ الْمُبارَک کا اِعْتِکاف کرہی لینا چاہئےاوردوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلانی چاہیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے کے سُنّت اعتکاف کی ترکیب ہو گی،سب سے بڑا اعتکاف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہو گا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اعتکاف میں وضو و غسل، نماز و روزہ اور دیگر شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ بعدِ ظہر وبعدِ تراویح کے مدنی مذاکروں کے ذریعے شیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کیے گئے سُوالات کے دِلچسپ جوابات سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آتا ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے،جس کا پیغام اب تک کم و بیش200ممالک میں پہنچ چکا ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کے 80 سے زائد شعبہ جات میں دینی کام کر رہی ہے، صرف جامعۃ المدینہ،مدرسۃ المدینہ(بچوں اور بچیوں کے لئے)، مدرسۃ المدینہ آن لائن اورمدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں،اربوں روپے میں ہیں،دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لیے زکوٰۃ ، صدقات، عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں،پڑوسیوں،دوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کر مدنی عطیات جمع کیجئے۔فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے،فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُری موت کو روکتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہزاروں عاشقانِ رسول، مختلف انداز سے عاشقانِ رسول کی مسجد بھرو تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لیے مالی معاونت کی سعادت حاصل کرتے رہتے ہیں،ہو سکتا ہے کہ ہم میں سے کسی کے ذہن میں سوال آئے کہ بھلا میں کس طرح اپنا حصہ دعوتِ