Barkaat e Zakat

Book Name:Barkaat e Zakat

اعتکاف کی بقیہ سنتیں اور آداب

*مسجد جامع ہونا اعتکاف کے لئے شرط نہیں بلکہ مسجدِ جماعت میں بھی ہو سکتا ہے،مسجدِ جماعت وہ ہے جس میں امام مؤذن مقرر ہوں اگر چہ اس میں پنجگانہ جماعت نہ ہوتی ہو۔( ایضاً، ص ۲۳۹)*سب سے افضل مسجد حرم شریف میں اعتکاف ہےپھر مسجد نبوی میں پھر مسجد اقصی(یعنی بیت المقدس) میں پھر اس میں جہاں بڑی جماعت ہوتی ہو۔( ایضاً،ص ۲۴۰) *اعتکاف کی وجہ سے جن نیکیوں سے محروم ہوگیا جیسے زیارت قبور، مسلمانوں سے ملاقات، بیمار کی مزاج پُرسی،نماز جنازہ میں حاضری اسے ان سب نیکیوں کا ثواب اسی طرح ملتا ہے جیسے یہ کام کرنے والوں کو ثواب ملتا ہے۔(مرآۃ المناجیح، ۳/۲۱۷) * اسلامی بہنیں مسجدبیت میں اعتکاف کریں،مسجد بیت اس جگہ کو کہتے ہیں جو عورت گھر میں اپنی نماز کے لئے مخصوص کر لیتی ہے۔(فیضان رمضان،ص ۲۸۹)*اعتکاف کے دوران دو وجوہات کی بنا پرمسجد سے باہر نکلنے کی اجازت ہے(1)حاجتِ شرعی(2)حاجتِ طبعی۔حاجتِ شرعی مثلا نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے جانا۔

( ایضاً،ص ۲۶۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                        صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*مسجد میں داخل ہونے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”مسجد میں داخل ہونے کی دعا“یادکروائی جائےگی۔ وہ دُعایہ ہے:

اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِی اَبْوَابَ رَحمَتِکَ ۔

ترجَمہ:  یا اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ (خزینۂ رحمت، ص85)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد