Book Name:Barkaat e Zakat
پارہ1،سُوْرَۃُ الْبَقَرَہ،آیت نمبر3میں مُـتَّـقِـیْنکی علامات میں سے ایک علامت یہ بھی بیان کی گئی ہے :
وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَۙ(۳) (پ۱، البقرۃ:۳)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے کچھ(ہماری راہ میں)خرچ کرتے ہیں۔
(4)کامیابی کا راستہ
زکوٰۃ کا چوتھا(4) فائدہ یہ ہے کہ اِس سے بندہ کامیاب لوگوں کی فَہْرِسْت میں شامل ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ قرآنِ پاک میں فَلاح کو پہنچنے والوں کا ایک کام زکوٰۃ بھی بیان کیاگیا ہے، چنانچہ پارہ18،سُوْرَۃُ الْمُؤمِنُوۡن،آیت نمبر1تا4میں ارشاد ہوتا ہے :
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲) وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳) وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ(۴)(پ۱۸، المؤمنون: ۱۔۴)
ترجمۂ کنزُالعِرفان:بیشک ایمان والے کامیاب ہو گئے جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔اور وہ جو زکوٰۃ دینے کا کام کرنے والے ہیں۔
(5)نصرتِ اِلٰہی کا مستحق
پانچویں(5) فَضِیْلَت یہ ہے کہ اللہ پاک زَکوٰۃاَدَا کرنے والے کی مدد فرماتا ہے۔ چنانچہ پارہ17، سُوْرَۃُ الْحَجۡ، آیت نمبر40،41میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ(۴۰) اَلَّذِیْنَ اِنْ مَّكَّنّٰهُمْ فِی الْاَرْضِ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ وَ اَمَرُوْا
ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور بیشک اللّٰہ اس کی ضرور مدد فرمائے گا جو اس کے دین کی مدد کرے گا، بیشک اللّٰہ ضرورقوت والا، غلبے والا ہے۔ وہ لوگ کہ اگر ہم انہیں زمین میں اقتدار دیں تو نما زقائم رکھیں اور زکوٰۃ دیں اور