Barkaat e Zakat

Book Name:Barkaat e Zakat

رکھے گئے ہیں ۔ آیئے! زکوٰۃ  دینےکے پندرہ چند فوائد سنیئے اور اپنے دلوں  میں اس کی اَہَمِّیَّت  کو مزید پُخْتہ کیجئے ۔  

  (1)تکمیل ایمان کا ذریعہ

زکوٰۃ ادا کرنے والے کو پہلی سَعَادَت مندی یہ حاصل ہوتی ہے کہ زکوٰۃ دینا،اس کے ایمان کی تکمیل کا سبب بنتا ہے ۔آیئے!اس ضمن میں دوفرامینِ مصطفٰے  صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے:

1.     تمہارے اسلام کا پورا ہونا یہ ہے کہ تم اپنے مالوں کی زکوٰۃ ادا کرو۔([1])

2.     جو اللہ(پاک)اور اُس کے رسول( صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پر ایمان رکھتا ہو، اُسے لازِم ہے کہ اپنے مال کی زکوٰۃ ادا کرے ۔“ ([2])

(2)رحمتِ اِلٰہی کی  برسات

    زکوٰۃ دینے والے کو دوسری سَعَادَت یہ ملتی ہے کہ اس پر رحمتِ اِلٰہی کی چَھما چَھم بارش ہوتی ہے چنانچہ پارہ9،سُوْرَۃُ الْاَعْرَاف، آیت نمبر156میں ہے :

وَ رَحْمَتِیْ وَ سِعَتْ كُلَّ شَیْءٍؕ-فَسَاَكْتُبُهَا لِلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّكٰوةَ وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِنَا یُؤْمِنُوْنَۚ(۱۵۶)

۹، الاعراف:۱۵۶)

ترجمۂ کنزُالعِرفان:اور میری رحمت ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے تو عنقریب میں اپنی رحمت ان کے لیے لکھ دوں گا جو پرہیز گار ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں۔

(3)تقویٰ وپرہیزگاری کا حصول

    زکوٰۃ دینے کا تیسرا(3) فائدہ یہ ہے کہ اس سے تقویٰ حاصل ہوتا ہے ۔چنانچہ قُرآنِ پاک میں


 

 



[1] الترغیب والترھیب ،کتاب الصدقات ،باب الترغیب فی اداءِ الزکوٰۃ،الحدیث۱۲، ج۱، ص۳۰۱

[2] المعجم الکبیر ،الحدیث ۱۳۵۶۱،ج۱۲،ص۳۲۴