Barkaat e Zakat

Book Name:Barkaat e Zakat

اسلامی کے کو دینی کاموں کے لیے شامل کر سکتا ہوں؟

آئیے ایک بہت ہی آسان طریقہ آپ کی خدمت میں عرض کرتاہوں کہ جس کے ذریعے غریب سے غریب بھی،دعوتِ اسلامی کے مدنی عطیات میں اپنا حصہ شامل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے،وہ کیا ہے،”مدنی عطیات بکس(Box)“کے ذریعے مالی تعاون۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ”مدنی عطیات بکس“کی طرف سے ایک بکس کی ترکیب کی گئی ہے،یہ مدنی عطیات بکس دُکانوں،کارخانوں،مارکیٹوں،شاپنگ مالز،میڈیکل اسٹورز اور دفاتروغیرہ میں رکھنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی رکھا جاتا ہے،تا کہ ہم اپنی آسانی کے پیشِ نظرروزانہ کچھ نہ کچھ رقم اُس بکس میں ڈالتے جائیں،جو دُکاندار ہیں وہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنے گاہکوں (Customers) پراِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کی ترغیب و فضائل بتاکراِنہیں بھی اپنا حصہ شامل کرنے کی ترکیب کریں تو مدینہ مدینہ۔

مشورۃً عرض ہے کہ ہم روزانہ کی ایک رقم مخصوص کر لیں مثلاً5روپے ہی سہی،پھر اس کے مطابق ہم روزانہ اپنا حصہ ڈالتے جائیں اورشعبہ مدنی عطیات بکس کے طے شدہ طریقِ کار کے مطابق یہ مدنی عطیات جمع بھی کروا دیں۔جو دُکانوں وغیرہ پر بکس رکھا جاتا ہے،اس کو”مدنی عطیات بکس“ اور جو گھروں میں بکس رکھا جا تا ہے،اُسے ”گھریلو صدقہ بکس“ کہتے ہیں۔

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام” ہفتہ وار اجتماع  “

 پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ زکوٰۃ دینے کے کتنے فضائل و برکات ہیں اور زکوۃ ادا نہ کرنےوالے  کس قَدَر خَسَارے میں ہیں کہ دُنیا میں بھی نُقصان اُٹھائیں گے اور آخرت میں بھی دردناک عذاب میں مبتلا ہوں گے ۔ زکوۃ اور دیگر فرائض کی پابندی کی عادت بنانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریکدعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 12دینی کاموں میں حصہ