Book Name:Barkaat e Zakat
لیجئے۔ذیلی حلقےکے12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام”ہفتہ وار اجتماع “بھی ہے۔-الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے *عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملتا ہے *نیک صحبت میں بیٹھنا اور *مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے *ایک اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لئے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر سے نکلنے سے لے کر واپس لوٹنے تک سارا وقت راہِ خُدا میں شُمار ہو گا۔*-ہر جمعرات پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کی نیّت کر لیجئے!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! رمضان المبارک کے مہینے کی آمد آمد ہے اس مبارک مہینے میں ہزاروں عاشقانِ رسول اعتکاف کی سنت پر عمل کرتے ہوئے پورے ماہ کے اور بہت سے اسلامی بھائی دس دن کے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔آئیے!اعتکاف کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے۔ (1)فرمایا:جس شخص نے ایمان کےساتھ ثواب حاصل کرنے کی نیَّت سے اعتِکاف کیا اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔(جامع صغیر، ص۵۱۶،حدیث۸۴۸۰)(2)فرمایا:جس نے رمضان المبارک میں دس دن کا اعتکاف کر لیا وہ ایسا ہے جیسے دو حج اور دو عمرے کئے۔(شعب الایمان،الرابع والعشرین من شعب الایمان، ۳/۴۲۵،حدیث:۳۹۶۶) *رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے،اگر سب ترک کر یں تو سب سے مطالبہ ہو گا اور شہر میں ایک نے کر لیا تو سب بَریُ الذِّمہ۔(فیضان رمضان،ص ۲۳۵۔)*نذر اور سنت مؤکدہ کے علاوہ جو اعتکاف کیا جائے وہ مستحب ہے،اس کے لئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی وقت کی قیدجب بھی مسجد میں داخل ہوں اعتکاف کی نیت کر لیجئے۔(ایضاً،ص ۲۳۵ملخصاً) *رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کا سب سے بڑا مقصد شب قدر کی