Din Raat kaise Guzarain

Book Name:Din Raat kaise Guzarain

لیکن یاد رکھ کہ یہ دن تیری زندگی کا آخری دن ہو سکتا ہے۔یہ کہہ کر پھر عبادت میں مشغول ہو جاتیں اور جب نیند کا غلبہ ہوتا تو اٹھ کر گھر میں ٹہلنا شروع کر دیتیں اور ساتھ ساتھ خود سے فرماتی جاتیں :رابعہ! یہ بھی کوئی نیند ہے،اس کا کیا لطف؟ اسے چھوڑ دو اور قبر میں سکون سے لمبی مدت کے لئے سوتی رہنا،آج تو تجھے زیادہ نیند نہیں آئی لیکن آنے والی رات میں نیند خوب آئے گی،ہمت کرو اور اپنے ربّ کو راضی کر لو۔اس طرح کرتے کرتے آپ نے 50 سال گزار دئیے کہ آپ نہ تو کبھی بستر پر آرام فرما  ہوئیں اور نہ ہی کبھی تکیےپر سر رکھا، یہاں تک کہ آپ انتقال کر گئیں۔([1])

 اللہ   اَکْبَر!پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے!یہ  اللہ   پاک کے نیک بندے کس خوبصورت انداز میں اور کیسی زبردست استقامت(Determination) کے ساتھ اپنے دِن رات نیکیوں میں گزارا کرتے تھے۔ آہ! ایک ہم ہیں کہ رات غفلت میں سوتے ہوئے اور دِن فانی دُنیا (Mortal World)کے کاموں میں گزر جاتا ہے، نہ قبر و آخرت کی کوئی فِکْر، نہ  اللہ   پاک کو راضِی کرنے والے کوئی کام...!!

دِن رات  اللہ   پاک کا فَضْل تلاش کرو!

اے عاشقانِ رسول!  اللہ   پاک نے یہ دِن رات اس لئے نہیں بنائے کہ ہم رات بھر بَس غافِل(Heedless)سوئے رہیں اور دِن کے وقت بس دُنیا ہی کی فِکْر میں لگے رہیں، یہ دِن اور رات، ہماری یہ سانسیں،  اللہ   پاک کی دِی ہوئی اربوں کھربوں نعمتیں، یہ زِندگی،  اللہ   پاک کی عِبَادت کرنے، ذِکْر و فِکْر میں مَصْرُوف رہنے اور موت کے بعد والی ہمیشہ کی زِندگی


 

 



[1]... حِکایاتُ الصالحین، صفحہ:39 ۔