Book Name:Din Raat kaise Guzarain
لے کر رات سونے تک سارے کاموں کے اوقات مقرَّر(Fix) ہوں مَثَلا ًاتنے بجے تہجد، علمی مشاغل، مسجد میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت نماز فجر (اسی طرح دیگر نمازیں بھی ) اشراق ، چاشت ،ناشتہ ، کسبِ معاش ، دوپہر کا کھانا (Lunch)، گھریلو معاملات (Domestic Affairs)، شام کے مشاغِل ، اچھی صحبت ، ( اگر یہ مُیَسَّر نہ ہو توتنہائی بدر جہابہتر ہے )، اسلامی بھائیوں سے دینی ضروریات (Religious Needs)کے تحت ملاقات وغیرہ کے اوقات متعین کر لئے جائیں جو اس کے عادی نہیں ہیں ان کے لئے ہو سکتا ہے شروع میں کچھ دشواری پیش آئے ۔ پھر جب عادت پڑجائے گی تو اس کی برکتیں (Benefits) بھی خود ہی ظاہر ہوجائیں گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَریم! ([1])
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہر ایک کی مَصْرُوفیات علیحدہ علیحدہ ہوتی ہیں، اس لئے ہر ایک کو چاہئے کہ اپنے حالات(Situations)، مَصْرُوفیات وغیرہ کے مُطَابق اپنا شیڈول بنائے، البتہ! ہم اپنی دُنیوی مَصْرُوفیات کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ آخرت کی تیاری کیسے کر سکتے ہیں؟اس تعلق سے چند مدنی پھول پیشِ خِدْمت ہیں:
(1):نمازِ باجماعت کا اہتمام کیجئے!
پہلا مدنی پھول یہ کہ پانچوں نمازیں مسجد میں باجماعت ادا کرنے کا مَعْمُول (Routine) بنائیے! نماز اَوَّلِیْن فرض ہے، اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت، شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: نماز اَوَّل شریعت ہے۔([2]) یعنی پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ