Din Raat kaise Guzarain

Book Name:Din Raat kaise Guzarain

راستے میں ذِکْر و درود کرتا ہوا جاؤں گا، مسلمانوں کو سلام کروں گا،  نگاہیں نیچی رکھ کر ، چلنے کی سنّتوں کا لحاظ کرتے ہوئے چلوں گا وغیرہ *اب ان نیتوں پر عَمَل کرتے ہوئے مسجد جائیے! *اب مسجد میں پہنچے، اگر وَقت ہو تو تحیۃ المسجد اور تحیۃ الوُضُو کے نوافِل پڑھ لیجئے! ( لیکن یاد رکھئے! یہ نوافل فجر اور مغرب کی اذان کے بعد نہیں پڑھ سکتے) *یا چاہیں تو سُنتِ قبلیہ (یعنی فرضوں سے پہلے والی سُنّتوں) ہی میں تحیۃ الوُضُو و تحیۃ المسجد کی نیت کر لیجئے! *اب جماعت کے انتظار میں بیٹھنا ہے، یقین  جانیے! نماز کے انتظار میں بیٹھنا بھی فائدے سے خالی نہیں ہے۔

ہر نماز کے بعد 4 کام کیجئے!

امام غزالی  رَحمۃُ  اللہ   عَلَیْہ   فرماتے ہیں:ہر نماز کے بعد 4 کام کرنے چاہئیں: (1): تِلاوت کریں (2):ذِکْر اَذْکار کریں (3): غور و فِکْر کریں (4):دُعا مانگیں۔([1])

گر آپ کے پاس ٹائم ہے تو دیں اور اگر وقت کم ہے تو بھی مشکل نہیں، یہ چاروں کام5 منٹ میں بھی کئے جا سکتے ہیں، مثلاً صِرْف 3 آیات کی تِلاوت کر لیں، اس طرح تلاوت کرنے میں شاید ایک منٹ لگے گا، مختصر وظیفہ پڑھ لیں، تسبیحِ فاطمہ پڑھ لیں یا جو بھی آپ کے پِیْر صاحِب کی طرف سے عطا کردہ اَوْراد و وظائِف ہیں، ایک سے ڈیڑھ منٹ میں وہ پڑھ لیں، پھر صِرْف ایک منٹ کے لئے آنکھ بند کر کے قبر و آخرت، موت، روزِ قیامت اُٹھنے، بارگاہِ اِلٰہی میں حاضِر ہونے کا تَصَوُّر باندھئے! آخر میں دُعا مانگ لیجئے! یوں یہ چاروں کام    اِنْ شَآءَ  اللہ   الْکَریم!   5 منٹ میں پُورے ہو جائیں گے ۔

 (3):دِن کا پہلا اور آخری وقت نیکیوں میں گزارئیے!


 

 



[1]... احیاء العلوم،کتاب:ترتیب الاوراد ،باب:الاول فی فضیلۃ الاوراد ،جلد:1،صفحہ:447۔