Book Name:Din Raat kaise Guzarain
الَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًاؕ-
(پارہ:29،سورۂ ملک:2)
ترجَمہ کنز العرفان: وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے۔
یہ پڑھنے کے بعد آپ نے ایک آخری سانس لی اور دُنیا سے رخصت ہو گئے۔([1])
اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اَلْکَیِّسُ مَنْ دَانَ نَفْسَہٗ وَ عَمِلَ لِمَا بَعْدَ الْمَوْتِ یعنی عقل مند وہ ہے جو اپنا مُحَاسبہ کرے (یعنی اپنے اَعْمَال کا جائِزہ لیا کرے) اور موت کے بعد (والی زِندگی) کے لئے عَمَل کرے۔([2])
دِن رات کا شیڈول کیسا بنائیں...؟
پیارے اسلامی بھائیو! یہ حقیقت ہے، ہماری ایک ایک سانس قیمتی ہے، ایک ایک لمحہ انمول (Precious)ہے، عقل مند وہی ہے جو اپنے دِن اور رات نہایت احتیاط کے ساتھ، سوچ سمجھ کر نیکیاں کرتے ہوئے گزارے۔ اللہ پاک ہمیں فِکْرِ آخرت نصیب فرمائے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے دِن رات کا شیڈول بنائیں، جس میں دُنیا کے جائِز اور ضروری کام بھی ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ دِن اور رات کا ایک بڑا حِصَّہ آخرت کے لئے، نیک کاموں کے لئے بھی رکھیں۔ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ فرماتے ہیں: کوشش کیجئے کہ صبح اٹھنے کے بعد سے