Book Name:Din Raat kaise Guzarain
علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی سُنَّت ہے۔ الحمدللہ !دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول سرکارِ عالی وقار مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی سُنَّت پرعمل کے جذبے کے تحت صبح فجر کی نماز سے پہلے گلی گلی جا کر بلند آواز سے درود وسلام پڑھتے اور لوگوں کو بستر چھوڑ کر نمازِ فجر کے لئے چل پڑنے کی دعوت دیتے ہیں۔ آپ بھی اس دینی کام میں حِصَّہ لیجئے، صبح جلدی اُٹھئے، اللہ پاک نصیب کرے تو نمازِ تہجد ادا کیجئے، ذِکْر ودرود کیجئے، اذانِ فجر کے بعد مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہ کار کے مطابق لوگوں کو نمازِ فجر کے لئے جگائیے ، اس عَمَل کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَریم! ڈھیروں ثواب ہاتھ آئے گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
زُلفوں اور سر کے بالوں وغیرہ کی سنتیں اور آداب
پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!شیخ طریقت،امیر اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کے رسالے”163مدنی پھول“سے زلفوں اور سر کے بالوں وغیرہ کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں: ٭ اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارَک زُلفیں کبھی نصف (یعنی آدھے)کان مبارَک تک تو٭ کبھی کان مبارَک کی لَو تک اور ٭ بعض اوقات بڑھ جاتیں تو مبارَک شانوں یعنی کندھوں کوجھوم جھوم کر چومنے لگتیں۔ (الشمائل المحمدیۃ،ص۳۴،۳۵ ،۱۸)٭ حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں: مرد کویہ جائز نہیں کہ عورَتوں کی طرح بال بڑھائے، بعض صوفی بننے والے لمبی لمبی لٹیں بڑھا لیتے ہیں جو اُن کے سینے پر سانپ کی طرح لہراتی ہیں اور بعض چوٹیاں گُوندھتے ہیں یا جُوڑے(یعنی عورَتوں کی طرح بال اکٹّھے کر کے گدّی کی طرف گانٹھ) بنالیتے ہیں یہ سب ناجائز کام اور خِلاف شَرع ہیں۔(بہارِ شریعت،۳/۵۸۷)٭چھوٹی بچیوں کے بال بھی مردانہ