Book Name:Din Raat kaise Guzarain
بیان سننے کی نیتیں
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم :اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا *با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
امام اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا دِن رات کا شیڈول(Schedule)
حضرت مِسْعَر بن کِدَام رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: میں امامِ اعظم ابو حنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی مسجِد میں حاضِر ہوا، میں نے دیکھا کہ نمازِ فَجر ادا کرنے کے بعد آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لوگوں کو سارا دِن علمِ دین پڑھاتے رہتے، اِس دوران صِرف نَمازوں کے وَقفے(Prayer Breaks) ہوئے۔ بعدنَمازِ عشاآپ اپنے مکان میں تشریف لے گئے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد سادہ لباس پہن کر خوب عِطْر(Perfume) لگا کر فَضائیں مہکاتے، اپنا نورانی چِہرہ چمکاتے ہوئے ،مسجِد کے کونے میں نوافِل میں مشغول ہوگئے یہاں تک کہ صبحِ صادِق ہوگئی، اب درِ دولت(یعنی مکانِ عالیشان) میں تشریف لے گئے اور لباس تبدیل کرکے واپَس آئے اورنَمازِ فجر باجماعت ادا کرنے کے بعد گزَشتہ کل کی طرح عشا تک سلسلۂ درس و تدریس (Teaching)جاری رہا۔ میں نے سوچا آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت تھک گئے ہوں