Book Name:Din Raat kaise Guzarain
آلِہٖ وَسَلَّم پر جب پہلی وحی نازِل ہوئی، اس کے بعد سب سے پہلی فرض عِبَادت جس کا حکم دیا گیا، وہ نماز ہے۔
حدیثِ پاک میں ہے: اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: نماز دین کا ستون (Pillar)ہے توجس نے اسے چھوڑا اس کا کوئی دین نہیں ۔([1])
اللہ پاک ہمیں نمازیں قضا کرنے کے گناہ سے محفوظ فرمائے۔
(2):نمازوں کے اَوْقات اہتمام کے ساتھ گزارئیے!
دِن رات کیسے گزارنے ہیں؟ اس تعلق سے دوسرا مدنی پھول: یہ کہ نماز پڑھنے میں جتنا وقت لگتا ہے، یہ وقت پُورے اہتمام کے ساتھ، بھرپُور پلاننگ(Planning) کے ساتھ گزارئیے! ہم جب نماز کے لئے گھر یا دُکان سے چلتے ہیں، اُس وقت سے لے کر واپس گھر یا دُکان پر آنے تک کم و بیش 15 سے 20 منٹ یا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہو گا۔ یہ جو 15 سے 20 منٹ ہیں، یہ پُوری پلاننگ کے ساتھ گزارنے چاہئیں ۔
نماز پُورے اہتمام (Pre-arrangement)کے ساتھ پڑھیں۔ یہ 15 سے 20 منٹ یا آدھا گھنٹہ ہم نماز کے لئے نکال رہے ہیں، یہ بھی ہماری زِندگی کا حِصَّہ ہے بلکہ دیکھا جائے تو یہ زِندگی کا سب سے قیمتی حِصَّہ ہے کہ اس وقت ہم اپنے اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہو رہے ہیں، اس لئے اس وقت کو پُوری فِکْر مندی کے ساتھ گزارنا چاہئے۔ کیسے گزارنا ہے؟
نماز اہتمام کے ساتھ پڑھنے کا طریقہ
*جب گھر یا دُکان سے چلیں ، اس وقت اچھی اچھی نیتیں(Intentions) کیجئے! مثلاً