Book Name:Islam Mukamal Zabita e Hayat Hai
اچھا سُلُوک کرے اور ان کے معاملے میں اللہ پاک سے ڈرے تو اس کے لئے جنت ہے۔(ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی النفقۃ علی …الخ، ۳/۳۶۷،حدیث: ۱۹۲۳)
(2)ارشادفرمایا:جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے،ہمارے بڑوں کی عزّت نہ کرے اور ہمارا حق نہ پہچانے، وہ ہم سے نہیں۔(معجم کبیر،سعید بن جبیر عن ابن عباس،۱۱/ ۳۵۵، حدیث:۱۲۲۷۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رشتے داروں کے حوالے سے اسلامی ضابطۂ حیات
پیارے اسلامی بھائیو!جس طرح گھریلو رشتوں کے حوالے سے دینِ اسلام ہماری تربیت و رہنمائی فرماتا اور ایک دوسرے کے حقوق کی رعایت کرنے کا درس دیتا ہے،اسی طرح رشتے داروں کے حوالے سے بھی اس مذہب میں ہمارے لئے رہنما اُصول و قوانین موجود ہیں۔
رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کے حوالے سے اسلام ہمیں کیا حکم فرماتا ہے اور ہمیں ان کے ساتھ کس طرح کا رویّہ(Behaviour)رکھنا چاہئے۔آئیے!سنئے اور رشتے داروں کے ساتھ اچھا سُلوک کرنے کی بھرپورکوشش کیجئے،چنانچہ
پارہ4سُوْرۃُ النِّسآء کی پہلی آیتِ مبارَکہ میں ارشادِ رحمٰن ہے:
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْ تَسَآءَلُوْنَ بِهٖ وَ الْاَرْحَامَؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلَیْكُمْ رَقِیْبًا(۱)
(پارہ:۴، النساء:۱)
تَرْجَمَۂ کنزالعرفان:اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتوں (کو توڑنے سے بچو) بیشک اللہ تم پر نگہبان ہے۔
تفسیرِ نعیمی میں اس آیتِ کریمہ کے تحت لکھا ہے:مُسَلمانوں پر جیسے نماز،روزہ، حج،زکوٰۃ وغیرہ ضروری ہے،ایسے ہی اپنے قَرابت(رشتے)داروں کے حق اَدا کرنا بھی نہایت ضروری ہے۔مزید اِرشاد فرماتےہیں:اپنے عزیزوں،قریبوں پراچھا سُلُوک بہت ہی مُفید ہے،دُنیا میں بھی،آخرت میں بھی،