Book Name:Islam Mukamal Zabita e Hayat Hai
دفتر یا دکان پر آنے جانے کا وقت درست لکھے،اگر غلط بیانی سے کام لیا اور ڈیوٹی کم دینے کے با وجود پورے وقت کی تنخواہ لی تو گنہگارو عذابِ نار کا حقدار ہے۔ (ایضاً، ص۷) *تنخواہ زیادہ کرانے یا عہدے وغیرہ میں ترقی کروانے کے لئے جعلی(نقلی)سند لینا نا جائز و گناہ ہے۔ (ایضاً، ص۸)*ملازم کو چاہئے کہ دوران ڈیوٹی چاق و چوبند رہے،سستی پیدا کرنے والے اسباب سے بچے، مثلاً رات دیر سے سونا وغیرہ۔(ایضاً،ص۸)*جو اجارے کے مطابق کام نہیں کر پاتا اسے چاہئے کہ فوراً مستاجر (یعنی جس سے اجارہ کیا ہے اس)کو مطلع کرے۔ (ایضاً،ص۱۱)
) اعلان :(
رزقِ حلال کمانے کے بقیہ بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کی جائیں گی لہٰذا ان کوجاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع
میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
﴿1﴾شبِ جُمعہ کادُرُود
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ لْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ
بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا مَوْت کے وَقْت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ