Islam Mukamal Zabita e Hayat Hai

Book Name:Islam Mukamal Zabita e Hayat Hai

حشر نصیب ہوتا ہے۔(انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام،صدیقین اور شہیدوں رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کے ساتھ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے مفتی صاحب فرماتے ہیں:)مگر یہ ہمراہی ایسی ہوگی جیسے خدام کو آقا کے ساتھ ہمراہی ہوتی ہے،یہ مطلب نہیں کہ یہ تاجر نبی بن جائے گا،اچھا تاجر تَاجْوَر(بادشاہ)ہے،بُرا تاجر فاجر (گناہگار) ہے۔(مرآۃ المناجیح،۴/۲۴۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے اسلامی بھائیو!آپ نےسناکہ شریعت کے مطابق تجارت کرنے سے کیسی کیسی برکتیں نصیب ہوتی ہیں،مگر افسوس!عِلْمِ دِین سے دُوری اور راتوں رات مالدار بننے کے سہانے خواب دیکھنے کی نامناسب سوچ کے سبب اب تجارت(Trade)جیسا مقدس ترین پیشہ مَعَاذَ  اللہ  جھوٹ،غیبت،چغلی،بہتان بازی،لُوٹ ماری،نقصان پہنچانے،حسد کی آگ میں جل بُھن کر بندش و کالا جادو کرنے کروانے،بدنگاہی،وعدہ خلافی،مفاد پرستی،دھوکہ دہی،لالچ،سُودخوری،رِشوت کے لین دَین،حرام خوری،جھوٹی قَسمیں کھانے اور مصنوعی مہنگائی کرنے سمیت سینکڑوں اقسام کی بُرائیوں کا مجموعہ بن چکی ہے۔غالباًیہ اسلامی تعلیمات اور تجارت کے بنیادی مسائل  سے منہ پھیرنے کا ہی نتیجہ ہے۔تجارتی لین دَین کے حوالے سے صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کا زمانہ انتہائی شاندار تھا کیونکہ ان کے زمانَۂ مبارک میں صرف اسی تاجر کو بازار میں آنے کی اجازت ہوتی تھی جو عالِم ہو اور سُود کے گناہ سے بچتا ہو،چنانچہ

امیرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا فاروقِ اعظمرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فرمایا کرتے تھے:”ہمارے بازار میں وہی شخص آئے جو دِین میں فقیہ یعنی عالِم ہو،اگرایسا نہ ہوا تو وہ سُود کھانے میں مُبْتَلا ہوجائے گا۔“

(تفسیرقرطبی،پ۳ البقرۃ، تحت الایۃ:۲۷۵،الجزء الثالث،۲/۲۶۷)

12 دینی کاموں میں سے ایک کام: فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ  پاک کی رضا حاصل کرنے، حقیقی معنوں میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے، نیک نمازی بننے کے لئے  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً(Practically) حِصّہ لیجئے! دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے: فجر کے لئے جگانا ۔

نمازِ فجر کے لئے لوگوں کو جگانا آخری نبی، نبئ اُمِّی  صَلَّی  اللہ  علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم   کی سُنَّت ہے۔  الحمدللہ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول سرکارِ عالی وقار مدینے کے تاجدار  صَلَّی  اللہ  علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم   کی سُنَّت پرعمل کے جذبے کے تحت صبح فجر کی نماز سے پہلے گلی گلی جا کر بلند آواز سے درود وسلام پڑھتے اور لوگوں کو بستر چھوڑ کر نمازِ فجر کے لئے چل پڑنے