Islam Mukamal Zabita e Hayat Hai

Book Name:Islam Mukamal Zabita e Hayat Hai

کی دعوت دیتے ہیں۔ آپ بھی اس دینی کام میں حِصَّہ لیجئے، صبح جلدی اُٹھئے،  اللہ  پاک نصیب کرے تو نمازِ تہجد ادا کیجئے، ذِکْر ودرود کیجئے، اذانِ فجر کے بعد مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہ کار کے مطابق لوگوں کو نمازِ فجر کے لئے جگائیے ، اس عَمَل کی برکت سے اِنْ شَآءَ  اللہ  الْکَریم! ڈھیروں ثواب ہاتھ آئے گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                       صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رزق حلال کمانے کے مدنی پھول

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!رزق حلال کمانے کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے  صَلَّی  اللہ  علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  ملاحظہ کیجئے:(1) پاک کمائی والے کے لئے جنت ہے ۔( المعجم الکبیر ،۵/۷۲،حدیث:۴۶۱۶)(2)رزقِ حلال کی تلاش فرائض کی ادائیگی کے بعد ايک فرض ہے۔( المعجم الکبیر ، حدیث:  ۹۹۹۳، ۱۰/ ۷۴)*سیٹھ اور نوکر دونوں کے لئے حسب ضرورت اجارے کے شرعی احکام سیکھنا فرض ہے، نہیں سیکھیں گے تو گنہگار ہوں گے۔(حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول،ص۴)*نوکر رکھتے وقت، ملازمت کی مدت،دیوٹی کے اوقات اور تنخواہ وغیرہ پہلے سے تَعَیُّن ہونا ضروری ہے۔ (ایضاً،ص۴)*ملازم