Muy e Mubarak Ke Waqiat

Book Name:Muy e Mubarak Ke Waqiat

بیان سننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ  عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! ٭عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  ٭ با اَدب بیٹھوں گا ٭دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  ٭اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  ٭جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مُوئے مُبارک کا دیوانہ

بَلْخ کاایک تاجرتھا، جوبہت دولت مندتھا،دُنیوی مال و دولت کے ساتھ ساتھ اس کے پاس ایک انمول دولت یعنی سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے 3 مُوئے مبارک بھی تھے،اس تاجر(Businessman) کے 2 بیٹے تھے، جب تاجر کا انتقال ہوا تو دونوں بیٹوں نے سارا مال آپس میں برابر برابر تقسیم کر لیا مگر ایک مشکل تھی، وہ یہ کہ مُوئے مبارک 3 تھے، چنانچہ بڑا لڑکا چھوٹے سے بولا: ایک مُوئے مبارک تم رکھو، ایک میں رکھوں گا اور تیسرے مُوئے مبارک کے 2 حصّے کر لیتے ہیں، یوں مُوئے مبارک بھی برابر تقسیم ہو جائیں گے۔

تاجِر کا چھوٹا بیٹا عاشِقِ رسول تھا، تڑپ کر بولا: مَیں ہرگز گوارا نہیں کرتا کہ میرے


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔