Book Name:Milad Ki Barkatein
دائرے میں رہ کر خُوب دُھوم دھام سے میلاد منائیں، یہ سب اِخْلاص کے ساتھ، اللہ و رسول کی رضا کے لئے کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَریْم! دِین و دُنیا کی بےشمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ اللہ پاک توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
سرکار کی آمد! مرحبا! سردار کی آمد! مرحبا!
رسول کی آمد! مرحبا! مختار کی آمد! مرحبا!
اچھے کی آمد! مرحبا! سچّے کی آمد! مرحبا!
محفلِ میلاد کب کب کر سکتے ہیں؟
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ ! ربیعُ الاَوَّل شریف میں تو محافِلِ میلاد سجائی ہی جاتی ہیں مگر قربان جائیے! اللہ پاک نے عاشقانِ رسول کو نِرالا مزاج عطا فرمایا ہے، یہ محفلِ میلاد کے لئے ربیعُ الاَوَّل کا انتظار نہیں کرتے، سارا سال ہی محافِل سجاتے رہتے ہیں٭ کسی نے شادِی پر محفلِ کروانی ہو، اس کے اشتہار پر بھی لکھتے ہیں: محفلِ میلادِ مصطفےٰ٭کسی نے رمضان المبارک میں برکت کے لئے محفل کروانی ہو، تب بھی محفلِ میلادِ مصطفےٰ٭رجب میں محفل ہو، تب بھی محفلِ میلاد ِ مصطفےٰ غرض؛ عاشقانِ میلاد سارا سال ہی میلاد مناتے رہتے ہیں۔
بعض لوگ اس پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آخر یہ محفلِ میلاد کا کونسا موقع ہے؟ شادِی ہے، محفل کرنی ہے، کرو! لیکن اسے محفلِ میلاد کیوں کہتے ہو؟ اس موقع پر ذِکْرِ مصطفےٰ کیوں کرتے ہو؟
ایسی تنقید کرنے والوں کی خِدْمت میں ایک سادہ سا سوال ہے:قرآن پاک میں