Book Name:Milad Ki Barkatein
اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: *.میلاد منانے کی برکت سے پُورا سال گھر میں امان رہتی ہے *. حُصُولِ مقاصد کے لئے میلاد منانے والے کو خوشیاں ملتی اور*.دِلی مرادیں پُوری ہوتی ہیں۔([1])
میلاد شریف کی برکت سے شِفَا مل گئی
حضرت میاں غُلام حیدر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ایک بزرگ ہوئے ہیں، ان کا ایک مرید تھا، اس کا نام تھا: جمعہ۔ ڈھاڈر شہر کا رہنے والا تھا، اسے عُلَمائے کرام کے لکھئے ہوئے میلاد نامے پڑھنے کا بہت شوق تھا۔ ایک مرتبہ حضرت میاں غُلام حیدر رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کسی کام سے ڈھاڈَر شہر تشریف لائے، آپ کے مُرید آپ سے ملنے کے لئے حاضِر ہوئے مگر جمعہ نامی شخص نہ آیا، میاں صاحِب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے معلومات لِیں تو پتا چلا وہ پچھلے ڈیڑھ سال سے بیمار ہے اور اس کے پاؤں سُوکھ چکے ہیں، چَل پھر نہیں سکتا۔ میاں صاحِب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اُسے بُلوایا اور فرمایا: آج رات میلاد نامہ پڑھو! اللہ پاک خیر فرمائے گا۔ مرید نے پِیر کے فرمان پر لَبَّیْک کہا اور پُورے یقین کے ساتھ ساری رات میلاد شریف پڑھتا رہا، اللہ پاک نے اس پر کرم فرمایا، صبح کے وقت جب اس نے اُٹھنا چاہا تو عَصَا کے سہارے خُود ہی اُٹھ گیا، میلاد شریف پڑھنے کی برکت سے اُسے شِفَا مِل گئی اور وہ خُود اپنے پیروں پر چل کر گھر پہنچا۔
جشنِ وِلادت منانے کے چند مدنی پھول
عظیم عاشقِ میلاد، شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں: ٭:جشنِ ولادت کی خوشی میں مسجِدوں ، گھروں ،