Milad Ki Barkatein

Book Name:Milad Ki Barkatein

اُترتے ہیں ٭اورمیلاد کی برکت سے دین و دُنیا کی بےشمار برکتیں ملتی ہیں۔([1])

٭امام جلال الدِّیْن سیوطی شافعی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: جس گھر، مسجد یا محلّہ میں میلاد شریف پڑھا جائے *.فرشتے اُس گھر، مسجد اور محلّہ کو گھیر لیتے ہیں *.اور فرشتوں کے سردار یعنی حضرت جبریل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل اور حضرت عزرائیل عَلَیْہمُ السَّلَام میلاد شریف پڑھنے والوں کے لئے رحمت  و رِضوان کی دُعا کرتے ہیں۔ *.جس گھر میں میلاد شریف پڑھا جائے *.اللہ  پاک اس گھر کو قحط سالی  *.وبائی امراض *.آگ لگنے  *.ڈوبنے اور ایسی بہت سی آفات سے محفوظ رکھتا ہے *.اس گھر کے رہنے والوں کو بُغض و حسد سے *.بُری نظر سے *.اور چوری وغیرہ کے خطرے سے بچایا جاتا ہے *.اور اس گھر کے اَہْلِ خانہ کا کوئی فرد انتقال کر جائے تو اس پر نَکِیْرَین (یعنی قبر میں سوال پوچھنے والے فرشتوں) کے سوالوں کے جواب آسان کر دئیے جاتے ہیں۔([2]) ٭حضرت خواجہ جنید بغدادی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: محفلِ میلاد شریف میں شرکت کرنے اور اس محفل کی عزّت و تکریم کرنے سے ایمان مضبوط ہوتا ہے۔([3]) ٭حضرت سِرِّی سقطی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا: جو محفلِ میلاد میں جانے کا ارادہ کرے، وہ اَصْل میں جنّت کے باغوں میں جانے کا ارادہ کرتا ہے، کیونکہ محفلِ میلاد صِرْف و صِرْف محبّتِ رسول کی وجہ سے ہی سجائی جاتی ہے اور رسولِ اکرم، نورِ  مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   کا فرمانِ عالی شان ہے: مَنْ اَحَبَّنِی کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جو مجھ سے محبت کرے، وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([4]) ٭علّامہ قسطلانی رَحْمَۃُ


 

 



[1]... میلادُ النبی منانا امتِ محمدیہ کا متفقہ عمل ،صفحہ:482 - 484۔

[2]...نعمۃ الکبریٰ لابن حجر،صفحہ:7بتقدم و تاخر۔

[3]...نعمۃ الکبریٰ لابن حجر،صفحہ:6 ۔

[4]...نعمۃ الکبریٰ لابن حجر،صفحہ:7۔