Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

الْحَرَامِؕ-وَ حَیْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْهَكُمْ شَطْرَهٗؕ        (پ۲، البقرۃ:۱۴۴)

 قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس میں تمہاری خوشی ہے تو ابھی اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر دو اور اے مسلمانو! تم جہاں کہیں ہواپنا منہ اُسی کی طرف کرلو

مشہور مُفَسِّرِ قرآن حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہنے اِس آیتِ کریمہ کے تحت جو نکات بیان فرمائے ہیں، آئیے! اُن میں سے کچھ سُنتے ہیں:

(1)اِس واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ تمام لوگ قانون کے پابند ہوتے ہیں اور قانون مرضیِ محبوب کا منتظر ہے۔

(2) کعبہ کو جو یہ عزت ملی  کہ تمام اَولیا،غَوث و قطب اُس کی طرف گردنیں جُھکاویں یہ محبوب کے صدقہ سے ملی ، اُن کی مرضی نے کعبہ کو قیامت تک کے لیے قبلہ بنادیا۔ (شانِ حبیب الرحمان، ص۴۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

ساری کثرت پاتے یہ ہیں

 پیارے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے چندواقعات،آیاتِ مبارَکہ،اِن کے تفسیری  نکات اور شانِ نزول کے واقعات سُنے، جن سے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان ظاہر ہو رہی ہے۔اِس میں شک نہیں کہ اگرقرآنِ کریم کو ایمان کی نظر سے دیکھا جائے تو پورا قرآن حُضور  پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی نعت ہے۔ آئیے! اِس کی مزید کچھ جھلکیاں ملاحظہ کرتے ہیں،چنانچہ

پارہ 30 سورۂ کوثر  کی آیت نمبر 1میں  ارشادِ باری ہے:

اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱) (پ۳۰، الکوثر:۱)                  

ترجَمۂ کنزُ العرفان:اے محبوب! بیشک ہم نے تمہیں  بے شمار خوبیاں  عطا فرمائیں ۔