Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

حضرت علامہ مولانا  مفتی محمد نعیمُ الدِّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ اِس آیت ِکریمہ کے  تحت  فرماتے ہیں:(اے محبوب! بے شک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں)اور فضائلِ کثىرہ عناىت کرکے تمام خَلق(مخلوق) پر (تمہیں )افضل کىا،حُسنِ ظاہر بھى دىا،حُسنِ باطن بھى(عطا فرمایا)، نسبِ عالى بھى (دیا)، نُبُوَّت (کا اعلیٰ مرتبہ)بھى،کتاب بھى(عطا فرمائی اور)،حکمت بھى،(سب سے زیادہ)عِلْم بھى(دیا اور)(سب سے پہلے) شفاعت (کرنے کااختیار)بھى، حَوضِ کَوثر (جیسی عظیم نعمت)بھى(دی اور) مقامِ محمود بھى، کثرتِ اُمّت بھى(آپ کا حصہ ہے اور)اعدائےدِىن(دُشمنانِ اسلام) پرغلَبہ بھى(آپ کو عطا کیا)کثرتِ فتوح (کثرت کے ساتھ فتوحات)بھى(آپ کےلیے ہیں) اور بے شمار نعمتىں اور فضىلتىں(آپ کو ایسی عطا فرمائی )جن کى نہاىت(انتہا) نہىں۔(خزائن العرفان،ص۱۱۲۲،ملخصاً)

حوضِ کوثر کس کو نصیب ہوگا؟

سُبْحٰنَ اللہ!ہمارے آقا،مکی مدنی مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو بہت کچھ عطاکیا گیااور بہت کچھ عطا کیا جائے گا۔

 اللہ پاک نے ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو ایک حَوض عطا فرمایا ہے جس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ شیریں (یعنی میٹھا)، مُشک سے زیادہ خوشبودار ہے۔جو ایک مرتبہ پئے گا پھر کبھی پیاسا نہ ہو گا۔حُضورِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اُس سے اپنی اُمّت کو سیراب فرمائیں گے۔( کتاب العقائد،ص ۳۶ ملخصاً)

قِیامت کے دن جب نفسا نفسی کا عالَم ہوگا اورگرمی کی  شِدّت سے لوگوں کی زبانیں سُوکھ کر کانٹا بن چکی ہوں گی  ایسے وقت میں وہ لوگ خوش نصیب ہوں گے جنہیں اللہ پاک اپنے محبوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حَوضِ کوثر سے سیراب کرے گا۔روایات میں ایسی نیکیوں کا بیان موجود ہے جن کی