Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

خُدا چاہتاہے رضائے محمد

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! ایک اور واقعہ،آیتِ کریمہ، شانِ  نزول اور تفسیری نکات سُنتے ہیں:

تفسیر صراطُ الجنان میں لکھا ہے:جب اللہ پاک کےآخری نبی،نبیِّ مُکَرَّم ،محمدِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مدینۂ مُنَوَّرہ میں تشریف لائے تو اُنہیں بَیْتُ الْمَقْدِس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا اورنبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اللہ پاک کے حکم کی پیروی کرتے ہوئے اُسی طرف منہ کر کے نمازیں ادا کرنا شروع کر دیں ۔ البتہ حُضور پُر نور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قلبِ اَطہر (پاکیزہ دل)کی خواہش یہ تھی کہ خانۂ کعبہ کو مسلمانوں کا قبلہ بنادیاجائے، چنانچہ

 ایک دن نماز کی حالت میں حُضورِ اقدس  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اِس اُمّید میں باربار آسمان کی طرف دیکھ رہے تھے کہ قبلہ کی تبدیلی کا حکم آجائے، اِس پر نماز کے دوران یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی جس میں حُضور انور  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کی رضا کو رضائے الٰہی قرار دیتے ہوئے اور آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چہرۂ انور کے حَسِیْن انداز کو قرآن میں بیان کرتے ہوئے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خواہش اور خوشی کے مطابق خانۂ  کعبہ کو قبلہ بنادیا گیا۔ چنانچہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنماز ہی میں خانۂ کعبہ کی طرف پھر گئے،مسلمانوں نے بھی آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ اُسی طرف رُخ کیا اورظہر کی دو رکعتیں بَیْتُ الْمَقْدِس کی طرف ہوئیں اور دو رکعتیں خانۂ کعبہ کی طرف منہ کر کے ادا کی گئیں۔

(تفسیر صراط الجنان، ۱/۲۳۳ملتقطاً)

وہ آیتِ کریمہ جو نازل ہوئی وہ یہ ہے:

قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِۚ-فَلَنُوَلِّیَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضٰىهَا۪-فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ

 ترجَمۂ کنزالعرفان:ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف باربار اُٹھنا دیکھ رہے ہیں تو ضرور ہم تمہیں اُس