Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۶۵)

کے جھگڑے میں تمہیں حاکم نہ بنالیں پھر جو کچھ تم حکم فرما دو اپنے دلوں میں اُس سے کوئی رکاوٹ نہ پائیں اور اچھی طرح دل سے مان لیں۔

اِس آیتِ مبارَکہ کے تحت تفسیر صراطُ الجنان میں جو نکات لکھے ہیں ، آئیے! اُن میں سے چند نکات سُنتے ہیں:

(1)اِس آیت میں اللہ پاک نے اپنے رب ہونے کی نسبت اپنے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف فرمائی اور فرمایا:اے حبیب! تیرے رب کی قسم۔ یہ نبی ِّکریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عظیم شان ہے کہ اللہ پاک اپنی پہچان اپنے حبیب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ذریعے سے کرواتا ہے۔

(2)(اللہ پاک نے )حُضور پُرنور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حکم ماننا فرض قرار دیا اور اِس بات کو اپنے ربّ ہونے کی قسم کے ساتھ پختہ(پکا)کیا۔

(3) (اللہ پاک  نے )حُضور ِ اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حکم ماننے سے اِنکار کرنے والے کوغیر مسلم قرار دیا۔

(4) رسو لِ کریمصَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حکم دل و جان سے ماننا ضروری ہے اور اِس کے بارے میں دل میں بھی کوئی رُکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔اِسی لئے آیت کے آخر میں فرمایا کہ پھر اپنے دلوں میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حکم کے متعلق کوئی رُکاوٹ نہ پائیں اور دل و جان سے تسلیم کرلیں۔

(5) اِس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اسلامی اَحکام کا ماننا فرض ہے اور اِن کو نہ ماننا کفر ہے نیز اِن پر اعتراض کرنا، اِن کا مذاق اُڑانا کفر ہے۔( تفسیرِ صراط الجنان، ۲/۲۳۹، ۲۴۰)