Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

ذکرو درود کے بقیہ مدنی پھول

اللہپاک کا دُرُود ہے رَحمت نازِل فرمانا، جبکہ فِرِشتوں  کا اور، ہمارا دُرُود دُعائے رَحمت کرنا ہے۔ (گلدسۃ درود و سلام، ص۲۱) ٭دُرُود شریف پڑھنا دَرْاَصل اپنے پَرْوَرْدَگارکی بارگاہ سے مانگنے کی ایک اَعلیٰ ترکیب ہے۔ (گلدسۃ  درود و سلام ،ص۲۲) ٭دُرُود و سلام پڑھنا اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رضاکا باعث ہے۔(گلدسۃ درود و سلام ،ص۱۲)٭حُصولِ برکت،ترقیٔ معرِفت اور حُضُور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی قُربت پانے کیلئے کثرتِ دُرُودو سلام سے بڑھ کرکوئی ذَرِیعہ  نہیں ہے۔ (گلدسۃ درود و سلام، ص۱۷) ٭ دُرُودِ پاک سببِ قُبولیتِ دُعا ہے۔(فردوس الاخبار، باب الصاد، ۲/۲۲، حدیث: ۳۵۵۴) ٭ دُرُودِ پاک تمام پریشانیوں  کو دُور کرنے کے لیے اور تمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے۔ (درمنثور، پ۲۲، الاحزاب، تحت الآیۃ۵۶،  ۶/ ۶۵۴، ملخصًا)٭دُرُودِپاک گُناہوں  کاکَفَّارہ ہے۔ (جلاء  الافہام، ص۲۳۴) ٭ صَدَقہ کا قائم مَقام بلکہ صَدَقہ سے بھی اَفضل ہے۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹) ٭ دُرُود شریف سے مصیبتیں  ٹلتی ہیں۔ ٭ بیماریوں سے شِفاء حاصل ہوتی ہے ۔٭خوف دُور ہوتا ہے۔ ٭ ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ ٭ دُشمنوں پر فَتْح حاصل ہوتی ہے۔٭دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں  سے نَجات حاصل ہوتی ہے۔ ٭سَکَرَات ِموت میں  آسانی ہوتی ہے۔ ٭ دُنیا کی تَباہ کارِیوں  سے خَلاصی(نَجات) ملتی ہے۔٭ تنگدستی دُور ہوتی ہے۔٭ بھولی ہوئی چیزیں  یاد آجاتی ہیں۔(جذبُ القلوب، ص۲۲۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

٭ دُعائے مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق” دُعائے مصطفےٰ“ یادکروائی جائےگی۔رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے وہ دعا یہ ہے: