Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! ٭عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا ٭ با اَدب بیٹھوں گا ٭دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا ٭اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا ٭جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو!ہمارےآج کےبیان کا موضوع ہے”سارا قرآن حُضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نعت ہے“جس میں ہم حُضورنبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شان و عظمت ،فضائل و برکات اورحُضور پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی وہ خصوصیات جوقرآنِ کریم میں بیان کی گئی ہیں۔ آئیے! پہلے ہم عظمتِ مصطفے سے معمورکچھ واقعات سُنتے ہیں،پھر اُن سے متعلق قرآنی آیات اوراُن کے تفسیری نکات بھی سُنیں گے۔اللہ کرے!سارا بیان توجہ کے ساتھ سُننے کی سعادت نصیب ہوجائے۔ آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
یَارَسُوْلَ اللہ اُنْظُرْحَالَنَا
پیارےاسلامی بھائیو!جب حُضورِ اقدس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عَنْہُمْ اَجْمَعِیْن کو کچھ تعلیم و تلقین فرماتے تو وہ کبھی کبھی درمیان میں عرض کیا کرتے:”رَاعِنَا یَارَسُوْلَ