Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
میں سب سے اَہَم بنیادیں خوفِ خدا اور عشقِ رسول ہیں۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی وہ دِینی تحریک ہے جو آج کے دور میں بھی قبر کی یاد دِلاتی ہے، آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں ایسے بہت سارے افراد ملیں گے جن کے معمولات اَسْلاف (یعنی پہلے کے نیک لوگوں) کی یاد دلاتے ہیں، قبرستان جانا، قبروں کو دیکھ کر خوفِ خُدا سے رونا، جنازے دیکھ کر تڑپ جانا، راتوں کو اُٹھ اُٹھ کر خوفِ خُدا میں آنسو بہانا، رو رو کر بارگاہِ اِلٰہی میں توبہ کرنا ، یہ وہ مُقَدَّس کیفیات ہیں جو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ الحمد للہ! اس وقت دعوتِ اسلامی شاید اکلوتی دینی تحریک ہے جو دِلوں کو خوفِ خُدا سے تڑپا کر رکھ دیتی ہے۔ اسی طرح اس پیارے ماحول میں عشقِ مصطفےٰ کے جام بھر بھر کے پلائے جاتے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ صحابہ و اہلبیت کی محبت بھی گھول کر پلائی جاتی ہے۔ آپ خود بھی اس دینی ماحول سے وابستہ رہیے اور اپنے گھر والوں کو، اپنی اولاد کواور دوست و احباب کو بھی اس ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش فرمائیے اِن شاءَ اللہ اس برکتیں دنیا و آخرت دونوں جہاں میں ملیں گی۔
اے عاشقانِ رسول!نبی کریم ﷺ کی آمد کا پیارا پیارا مہینا ربیع الاول جاری ہے اس مہینے میں درودِ پاک کی کثرت کرنی چاہیے ، دُرودِ پاک مختصر اور عظیمُ الشان عمل ہے مگر اس کاثواب بہت زیادہ ہے اس کی بَرَکت سے حضور انور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت واجب ہوتی ہے،لہٰذا شفاعتِ مُصْطَفٰے کا حق دار بننے کے لئے دُرودِ پاک کی کثرت کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں مختلف مواقع پر دُرودِ پاک کی ترغیب دلائی جاتی ہے اور دُرود شریف پڑھنے کی ترغیب تو ”72 نیک اعمال“ میں بھی شَامل ہے، چنانچہ”72 نیک اعمال“ میں ایک نیک عمل نمبر 8 یہ ہے