Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai
دعوتِ اسلامی اور اِصْلاحِ مُعَاشرہ
پیارے اسلامی بھائیو!آج کا دَور قُربِ قیامت کا دَور ہے، قیامت کی بہت ساری نشانیاں پُوری ہوتی چلی جا رہی ہیں، ہر طرف فتنے سَر اُٹھا رہے ہیں، بےباکی بڑھتی ہی جارہی ہے، گُنَاہوں کا سیلاب اُمنڈ آیا ہے، ایسے حالات میں دعوتِ اسلامی الحمدُ للہ! نُور کی کرن ہے ٭دعوتِ اسلامی فتنوں سے بھرے اس دور میں روشنیاں بانٹتی ہے٭ دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرتی، بُرائیوں سے روکتی ہے٭ دعوتِ اسلامی غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دیتی ہے، گنہگار مسلمانوں کو نیک رستے کا مُسَافِر بناتی ہے٭دعوتِ اسلامی جہالت کا اندھیرا مٹاتی، عِلْمِ دِین کا نُور بانٹتی ہے اور اللہ پاک کے فَضْل سے معاشرے میں اُٹھنے والی بُرائیوں کے سامنے بند باندھتی ہے٭ معاشرے میں بِگاڑ کا وہ کونسا پہلو ہے، جس کے سُدھار کی کوشش دعوتِ اسلامی نہیں کر رہی؟٭ زِندگی کا وہ کونسا شعبہ (Department) ہے، جہاں دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت کو عام نہیں کر رہی؟
الحمدُ للہ! دعوتِ اسلامی ہر سَمت ہے، زِندگی کے ہر شعبے میں ہے٭ سیٹھ سے لے کر مزدور تک٭وکلاء(Lawyers) اور ججز سے لے کر ملزم تک٭ پولیس سے لے کر مُجْرِم تک٭ تاجِر کمپنیوں سے لے کر پرچون مارکیٹ(Retail Market) تک٭ چھوٹے سے بڑے تک، بڑے سے چھوٹے تک اللہ پاک کے فضل سے دعوتِ اسلامی کم و بیش ہر ہر شعبے میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہوئے روشنیاں بانٹنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔
مِثالی معاشرہ اور دعوتِ اسلامی
پیارے اسلامی بھائیو! ایک مِثَالی معاشرے کو جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے یا یُوں کہہ لیجئے کہ ایک حقیقی اسلامی معاشرہ جن بنیادوں پر کھڑا ہوتا ہے، اُن بنیادوں کے اعتبار سے اگر غور کریں تو ان