Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

Book Name:Sara Quran Huzoor Ki Nemat Hai

  ہر شخص  پر ظاہر ہو جائے اور وہ دوسروں سے بالکل ہی ممتاز ہوجائے۔وہ کمالات اور مَراتب جو کسی اور کو بھی ملے ہوئے ہوں تو بادشاہ اپنے خاص اور چُنے ہوئے درباریوں کو وہ دینے کے ساتھ دیگر بھی کئی بہتر مَراتب سےسرفراز کرتا ہے،اِسی طرح  بادشاہِ حقیقی یعنی اللہ پاک نےہمارے پیارے نبی،مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو تمام مخلوق سے زیادہ انعامات دے کر اپنی خاص مہربانیوں سے مُشَرَّف کیا اورقرآنِ کریم میں ربِّ کریم نے مختلف مقامات پر مختلف القابات کے ساتھ اپنے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تعریف  فرمائی ہے،چنانچہ

٭سورۂ فتح  آیت نمبر 29میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مُحَمَّدٌ رَّسُول اللہفرمایا۔٭ سورۂ  اٰلِ عِمْرَان   آیت  نمبر 33 میں  آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کو ”مصطفے“قراردیاگیا۔٭سورۂ اٰلِ عِمْرَان  آیت نمبر 179 میں”مجتبیٰ“ فرمایا۔٭ سورۂ جنّ آیت  نمبر27 میں آپ کو”مرتضیٰ“ کے لقب سے یاد کیاگیا۔ ٭سورۂ  بَنِی اِسْرائیل  آیت  نمبر1میں عبدِ کامل۔٭ سورۂ مائدہ آیت  نمبر15میں آپ کو ”نور“ فرمایا گیا ۔ ٭سورۂ  نِسَاء آیت نمبر 174 میں”بُرہان (یعنی  واضح دلیل )٭سورۂ اَحْزَاب  آیت  نمبر 40 میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام  کو”خَاتَمُ النَّبِیِّیْن“فرمایاگیا۔٭سورۂ  اَحْزَاب آیت  نمبر 45 میں شاہد یعنی ”حاضر و ناظر“،”سراجِ مُنیر(یعنی چمکتا ہوا سورج)اورداعی اِلَی اللہ(یعنی اللہ پاک کی طرف بُلانےوالا) فرمایاگیا۔٭سورۂ  یٰس آیت نمبر 1 میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ”یٰس“ فرمایاگیا۔٭ سورۂ طٰہٰ آیت نمبر1میںطٰہٰفرمایا گیا۔٭ سورۂ  بقرہ  آیت  نمبر 119 میںبشیر (خوشخبری سُنانے والا) اور”نذیر(ڈر سُنانے والا)فرمایاگیا ہے۔٭سورۂ مُزَّمِّل آیت  نمبر 1 میں آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام  کو ”مُزَّمِّل“ فرمایا گیا۔٭سورۂ   مُدَّثِّر  آیت  نمبر 1 میں مُدَّثِّر  فرمایا گیاہے۔٭سورۂ اٰلِ عمران آیت  نمبر  164 میں اللہ پاک نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ والسَّلَام  کو مومنوں پر اپنا ”اِحسان“قراردیا۔٭سورۂ  انبیاء آیت  نمبر   160