Sayyidon Ki Barkatain

Book Name:Sayyidon Ki Barkatain

صاحِب مَوجُود رہتے، آپ اِسی طرح کھڑے رہتے تھے۔([1])  

سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک ہمیں بھی توفیق نصیب فرمائے۔ کاش! ہم بھی سید زادوں کا صحیح معنوں میں ادب کرنے والے بن جائیں۔

ساداتِ کرام کے چند آداب

اللہ پاک کے نیک بندوں میں ایک نام حضرت علی خوّاص   رحمۃُ اللہِ علیہ   کا بھی ہے، آپ بڑے کامِل ولی تھے، ساداتِ کرام کے ادب پر بہت زَور دیا کرتے تھے، فرماتے ہیں: ساداتِ کرام کے حُقوق میں سے یہ حق بھی ہے کہ ہم ان پر اپنی جانیں قربان کر دیں کیونکہ یہ حُضُورِ اکرم   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   کے جگر کے ٹکڑے ہیں *ساداتِ کرام کے آداب میں سے ہے کہ ان کے سامنے خُود کو نہ دیکھیں (یعنی ان کے سامنے انتہائی عاجزی سے پیش آئیں، اپنی ضروریات ان پر قربان کریں) *خُود کو ان پر ترجیح نہ دیں *سیِّد صاحِب چاہے بےعِلْم بھی ہوں، پِھر بھی ان کا ادب بجا لائیں *آپ   رحمۃُ اللہِ علیہ   مزید فرماتے ہیں: اپنی خَواہشَات پر ساداتِ کرام  کی رضا کو مُقَدَّم رکھیں اور ان کی پُوری  تعظیم کریں اور جب وہ زمین پر بیٹھے ہوں تو چارپائی پر  ہرگز نہ بیٹھیں۔([2])  

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہیں ساداتِ کرام کے آداب...!! اللہ پاک ہمیں اَہْلِ بیتِ پاک سے، آلِ مصطفےٰ سے خُوب محبّت کرنا، ان کا ادب و احترام بجا لانا نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ۔

سچّا عاشِقِ اَہْلِ بیت کون...؟

آخر میں ایک اَہَم وضاحت سُن لیجیے! ہم نے اَہْلِ بیتِ پاک سے محبّت کرنی ہے مگر اَہْلِ


 

 



[1]...اخبار الاخیار،شیخ امان پانی پتی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ، صفحہ:241 ملتقطًا۔

[2]... تنویر الازہار ترجمہ نور الابصار، جلد:1، صفحہ:363 و364 خلاصۃً۔