Sayyidon Ki Barkatain

Book Name:Sayyidon Ki Barkatain

بیت کی شان کے حوالے سے اللہ پاک سے ڈراتا ہوں اور تم سے کہتا ہوں کہ تم اللہ پاک سے ڈرو، اِنہیں تکلیف نہ دو بلکہ اِن کی حفاظت کرو۔([1])

حبِّ اہلِ بیت دے، آلِ محمدؔ کے لیے                   کر شہیدِ عِشق، حمزہؔ پیشوا کے واسطے

(3):  نانائے حَسَنَیْن، سُلطانِ کونین   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: لَایُؤْمِنُ عَبْدٌ حَتّٰی اَکُوْنَ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ نَفْسِہٖ، وَتَکُوْنَ عِتْرَتِیْ اَحَبَّ اِلَیْہِ مِنْ عِتْرَتِہ۔ یعنی اس وَقت تک کوئی (کامل) مومن نہیں ہو سکتا جب تک میں اُس کو اُس کی جان سے زِیادہ پیارانہ ہوجاؤں اورمیری اَولاد اُس کو اپنی اَولاد سے زِیادہ پیاری نہ ہوجائے۔([2])

صحابہ کا گدا ہوں اور اہلِ بیت کا خادِم                             یہ سب ہے آپ ہی کی تو عنایت یا رسولُ اللہ

(4):  نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: تم میں سے پُل صراط پر سب سے زیادہ ثابت قدم وہ ہوگا جو میرے صحابہ واہلِ بیت سے زیادہ مَحَبَّت کرنے والا ہوگا۔([3])

آل و اصحاب سے محبَّت ہے اور سب اولیا سے اُلفت ہے

یہ سب اللہ کی عنایت ہے مل گئی مصطَفٰے کی اُمّت ہے

3 چیزوں کی عزّت کا حکم

رسولِ اکرم، نورِ مُجَّسَم   صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   نے فرمایا: 3چیزیں ایسی ہیں جس نے اِن کی حفاظت کی، اللہ پاک اُس کی اُس کے دین و دنیا کے معاملے میں حفاظت فرمائے گا اورجس نے اِن کو ضائع کیا اللہ پاک اُس کی کسی بھی معاملے میں حفاظت نہیں فرمائے گا


 

 



[1]...شرح الطیبی ، کتاب المناقب، باب مناقب اہل بیت النبی، جلد:11، صفحہ:296، زیرِ حدیث:6140۔

[2]... شعب الایمان ، باب فی حب النبی ...الخ ، فصل فی براءتہ...الخ، جلد:2، صفحہ:188، حدیث:1505 ۔

[3]... جامع صغیر، صفحہ:16، حدیث:159۔