Imam e Hussain Ki Seerat

Book Name:Imam e Hussain Ki Seerat

کرو!([1]) پھر غوثِ پاک رحمۃُاللہ  علیہ نے ایک حدیثِ پاک بیان فرمائی: اللہ  پاک کے آخری نبی،رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    نے فرمایا: لوگ اللہ  پاک کے عِیَال (یعنی اللہ  پاک کے بندے اور اس کے محتاج)ہیں، اللہ  پاک کا زیادہ پیارا وہ ہے جو اللہ  پاک کے عیال کو زیادہ فائدہ پہنچانے والا ہو۔([2])

 پیارے اسلامی بھائیو!الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی پیارے آقا  صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    کی دُکھیاری اُمّت کا دُکھ بانٹنے والی تحریک ہے۔ دعوتِ اسلامی کا شعبہ FGRF خاص اسی مقصد کے لئے کام کرتا ہے، غریبوں، بےسہاروں، یتیموں، مسکینوں کی غمخواری کرنا، ان کے کام آنا، ان کی مدد کرنا، مشکل وقت(Tough Time) میں اُمَّت کا سہارا بننا، آفتوں(Calamities)، مصیبتوں میں گھِرے ہوؤں کے کام آنا اس شعبے (Department) کا خاص کام ہے۔ آپ بھی FGRF کا ساتھ دیجئے! نیک کاموں میں حِصَّہ شامِل کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! دُنیا وآخرت کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی۔

امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ مُعَاف کرنے والے ہیں

 پیارے اسلامی بھائیو!امام عالی مقام،امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی ایک پیاری پیاری عادَت یہ بھی تھی کہ جو کوئی آپ کو تکلیف پہنچاتا، آپ اسے مُعَاف کر دیا کرتے تھے۔ چنانچہ عِصَام بن مُصْطَلِق جو مولائے کائنات مولیٰ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے ساتھ بغض رکھتا تھا، ایک مرتبہ اس نے امامِ عالی مقام، امام حُسَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سامنے آپ کے اَبُّو جان مولیٰ علی


 

 



[1]...فتح الرحمٰن، صفحہ:127۔

[2]...موسُوعہ ابنِ ابی دُنیا، کتاب  قضاء الحوائِج، جلد:4، صفحہ:159، حدیث:24۔