Lambi Zindagi kay Fazail

Book Name:Lambi Zindagi kay Fazail

خواہشات اُبھرتی ہیں، دِل کرتا ہے کہ میں بھی سوشل میڈیا چلاؤں،فلمیں ڈرامے دیکھوں، خُوب مزے کروں مگر وہ اللہ پاک کی رضا کی خاطِر اِن نفسانی خواہشات سے رُک جاتا ہے، اللہ پاک فرماتا ہے: ایسا نوجوان میری بارگاہ میں فرشتوں جیسا ہے۔

فرشتوں سے بہتر ہے اِنسان بننا                                               مگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ

70صِدِّیقین کا ثواب پانے والا

خادمِ رسول، حضرت اَنَس بن مالک  رَضِیَ اللہُ عنہ  روایت فرماتے ہیں، رسولُ اللہ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    نے ارشادفرمایا: اللہ پاک کی حرام کردہ چیزوں سے بچنے اور اس کے احکامات پر عمل کرنے والے نوجوان سے اللہ پاک فرماتا ہے: تیرے لیے 70صِدِّیقوں کے برابر ثواب ہے۔([1])

اللہ  پاک کا حقیقی بندہ

حضرت عبداللہ  بن مسعود  رَضِیَ اللہُ عنہ  سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    نے فرمایا:اللہ پاک اپنی مخلوق میں اُس خوبصورت نوجوان کو سب سے زیادہ پسند فرماتا ہے، جس نے اپنی جوانی اور حُسن و جمال کواللہ پاک کی عبادت میں صَرف کر دیا ہو ، اللہ پاک فرشتوں کے سامنے ایسے بندے پر فخرکرتا اور ارشادفرماتا ہے: یہ میرا حقیقی بندہ ہے۔([2])

اسلام میں بوڑھا ہونے کے فضائل

مَحبوبِ ربِّ ،شہنشاہ عرب   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم    کا فرمان ہے: سفید بال نہ اُکھاڑو کیونکہ


 

 



[1]...الترغیب فی فضائل الاعمال،باب فضل عبادۃ...الخ،صفحہ:78،حدیث :228، دارالکتب العلمیہ ۔

[2]... الترغیب فی فضائل الاعمال،باب فضل عبادۃ...الخ،صفحہ:78،حدیث:229،دارالکتب العلمیہ ۔