Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوبصُورت ہو جائے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

چند ضروری اِعْلانات

ہر ہفتے امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کو بھی رات عشاء کی نماز کے بعد مدنی چینل پر اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہو گا، جس میں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہ سُوالات کے جوابات بھی عنایَت فرمائیں گے۔ تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ نیکی کی دعوت کیسے دیں کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیئے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ پر رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لئے دوسروں کو بھی شئیر (Share) کیجئے! اللہ پاک کے بعض بندے ایسے ہوتے ہیں جو اپنی مختصر سی زندگی میں ایسے نمایاں کام کرتے ہیں کہ دنیا حیران رہ جاتی ہے، انہی میں سے ایک شخصیت مفتئ دعوتِ اسلامی کی ہے ، جنہوں اپنی  مختصر سی زندگی میں وہ عظیم کام کئے جو اپنی مثال آپ ہیں ان میں سے چند کاموں کو ایک کتاب بنام   مفتیٔ دعوت اسلامی   میں تحریرکیا  گیا ہے  ۔اس