Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai
نوٹ: اب دینی ماحول میں مَدَنی انعامات کی اصطلاح نیک اعمال ہے۔
حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ کا ذکرِ خیر
پیارے اسلامی بھائیو! 21 مُحَرَّم شریف کو عظیم صحابئ رسول، عاشِقِ مصطفےٰ، مُؤَذِّنِ رَسُول حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہکا یومِ وصال ہے *آپ رَضِیَ اللہ عنہ سابِقُ الْاِسْلام ہیں یعنی آپ نے ابتداءِ اسلام ہی میں ایمان قبول کر لیا تھا*غُلامی سے آزادی نصیب ہونے کے بعد سے لے کر پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے وِصَالِ ظاہِری تک حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر رہے*آپ رَضِیَ اللہ عنہ مُؤذِّنِ رسول بھی ہیں *اور خازِنِ مصطفےٰ بھی ہیں یعنی رسولِ اکرم، نور مجسم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے مالی مُعَاملات کی دیکھ بھال کی ذِمَّہ داری حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ کو عطا کر رکھی تھی*اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے وِصالِ ظاہری کے بعد حضرت بلال رَضِیَ اللہ عنہ مُلْکِ شام تشریف لے گئے اور آخر تک وہیں رہے، آپ رَضِیَ اللہ عنہ سن 20 ہجری کو اس دُنیائے فانی سے رُخصت ہوئے۔ آپ کا مزار مبارک مُلْکِ شام میں ہے۔ ([1])
مفتئ دعوتِ اسلامی مفتی فاروق کا تذکرہ
18 مُحَرَّم شریف کو بہت ہی نیک ہستی، عاشقِ قرآن، عاشقِ نیک اَعْمال، عالِمِ باعَمَل، مفتئ دعوتِ اسلامی حضرت مفتی محمد فاروق عطّاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا یومِ وصال ہے، آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ*نمازوں کی حفاظت فرمانے والے*زبان اور آنکھوں کا قفلِ مدینہ لگانے والے *تلاوتِ قرآن کریم کرنے والے*اور خوب خوب دینی کاموں میں حصہ لینے والے تھے،