Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai

نیک اعمال کے رسالے کی برکت

 نیو کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے :عَلاقے کی مسجِد کے امام صاحِب جو کہ دعوتِ اسلامی سے وابَستہ ہیں ، انہوں نے میرے بڑے بھائی جان کو نیک اعمال کا رسالہ تحفے میں دیا۔ وہ گھر لے آئے اور پڑھا تو حیران رَہ گئے کہ اِس مختصر سے رسالے میں ایک مُسلمان کو اسلامی زندگی گزارنے کا اتنا زبردست فارمولا دے دیا گیا ہے! نیک اعمال کا رسالہ ملنے کی بَرَکت سے الحمد للہ اُن کو نَماز کا جذبہ ملا اور نَمازِ با جماعت کی ادائیگی کے لئے مسجِدمیں حاضِر ہو گئے اور اب پانچ وَقت کے نَمازی بن چکے ہیں ، داڑھی مبارَک بھی سجا لی اورپابندی سے نیک اعمال کے رسالے سے جائزہ لیتے ہیں۔

نیک اعمال کے عامل پہ ہر دم ہر گھڑی                یاالہٰی!خوب برسا رحمتوں کی تُو جھڑی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

نیک اعمال(Naik Amal) موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal) یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، اس ایپلی کیشن میں: اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ، الگ نیک اعمال کے رسائل موجود ہیں۔اس ایپلی کیشن کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اردو *ہندی *بنگلہ* گجراتی اور *سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے *اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں *ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے