Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai
(1):ایک خوف اُس زندگی کا، جو گزر چکی، بندہ نہیں جانتا کہ اس کے متعلق اللہ پاک کیا فیصلہ فرمائے گا (2):دوسرا خوف باقی زندگی کا، بندہ نہیں جانتا کہ اس کے متعلق اللہ پاک نے کیا فیصلہ فرمایا ہے* پَس بندے کو چاہئے کہ اپنے لئے سامانِ سَفَر تیار رکھے*زندگی میں موت کی تیاری کر لے*جوانی ہی میں بُڑھاپے کے لئے اہتمام کر لے*دُنیا میں آخرت کما لے، بےشک دُنیا تمہارے لئے پیدا کی گئی ہے مگر تم آخرت کے لئے بنائے گئے ہو، خُدا کی قسم! موت کےبعد کوئی مشقت (یعنی محنت والا کام) نہیں ہے اور دُنیا کے بعد 2 ہی گھر ہیں: (1):یا جنّت (2):یا پِھر دوزخ۔ اَقُوْلُ قَوْلِی ہٰذَا میں تمہیں یہ نصیحت کرتا ہوں وَ اَسْتَغْفِرُ اللہ لِیْ وَلَکُمْ اور میں اپنے لئے بھی استغفار کرتا ہوں، تمہارے لئے بھی...!! ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! کتنی پیاری نصیحتیں ہیں، ہم سب کی ایک انتہا ہے، ہم چاہے *ڈاکٹر ہیں یاانجینئر*وکیل ہیں یا جج*سیٹھ ہیں یا مزدور*استاد ہیں یا شاگرد*دُکاندار ہیں یا گاہک*بادشاہ ہیں یا وزیر*امیر ہیں یا غریب*طاقت ور ہیں یا کمزور، ہم چاہے کچھ بھی ہیں، ہم سب کی ایک انتہا ہے اور ہم اس انتہا کی طرف دِن بہ دِن بلکہ لمحہ بہ لمحہ بلکہ سانس بہ سانس بڑھتے چلے جا رہے ہیں، کامیاب وہ ہے جو اس دُنیا میں رہ کر آخرت کی تیاری کر لیتا ہے۔
پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی حدیثِ پاک ہے، فرمایا: حیرت...!! انتہائی حیرت ہے اس پر جو ہمیشہ کے گھر کو مانتا ہے، پِھر بھی دھوکے کے گھر (یعنی دُنیا) کے