Book Name:Duniya Akhirat Ki Kheti Hai
عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا فرماتی ہیں: کوئی چیز آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کو تِلاوت سے نہ روکتی تھی *آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم رات کی نماز میں کبھی کبھی پُوری سورۂ بقرہ (پہلے پارے سے تیسرے پارے تک کل 286 آیات)اور سُورَۂ آلِ عمران (تیسرے پارے سے لے کر چوتھے پارے تک کل 200آیات)کی تلاوت فرمایا کرتے تھے *روزانہ رات کو سُوْرَۂ سجدہ، سُورَۂ ملک، سورۂ بنی اسرائیل، سورۂ زُمَر، سُوْرَۂ کافرون، سُوْرَۂ فَلَق اور سُوْرَۂ نَاس کی تلاوت کر کے سویا کرتے تھے۔
اللہ پاک ہمیں بھی خوب تِلاوتِ قرآن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم۔
الٰہی خوب دے شوق قرآں کی تلاوت کا
شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا
مختلف سنتیں اور آداب سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی بہارِ شریعت جلد:3، حِصّہ:16 اور امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی 100صفحات کی کتاب 550 سنتیں اور آداب خرید فرمائیے اور پڑھئے! سنتیں سیکھنے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
غم کے بادَل چَھٹیں قافلے میں چلو خوب خوشیاں ملیں قافلے میں چلو
ربّ کے در پر جُھکیں، اِلتِجائیں کریں بابِ رحْمت کھلیں، قافلے میں چلو