Book Name:Rah e Ibadat Ki Rukawatein

مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا سب سے پسندیدہ عمل کون ساتھا؟ فرمایا: مَا دِیْمَ عَلَیْہِ وہ نیک کام جس پر ہمیشگی اختیار کی جائے۔([1])

یعنی ہمارے آقا و مولیٰ، رسولِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو نیکی کرنا اور اس نیکی کو مسلسل کرتے جانا پسند تھا، نیکی شروع کر کے پِھر چھوڑ دینا ، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پسند نہیں فرماتے تھے۔ حضرت عبد اللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مجھے فرمایا: اے عبدُ اللہ! فُلاں شخص جیسے مت ہو جانا، وہ رات کو عِبَادت کیا کرتا تھا، پِھر چھوڑ گیا۔([2])

یہ ہمارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری نصیحت ہے، اسے ہم بھی قبول کریں، جو بھی نیکی کریں، اِستقامت کے ساتھ کریں، مسلسل کرتے چلے جائیں۔ اللہ پاک کے نیک بندے ایسا ہی کیا کرتے تھے *حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عنہ کی مستقل عادَت تھی کہ ایک ہی رکعت میں پُورا قرآن تِلاوت کیا کرتے تھے([3]) *حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ عشا کے وُضُو سے فجر کی نماز ادا کرتے رہے(یعنی رات کو سوتے نہیں تھے، ساری رات عبادت کرتے رہتے تھے) اور 40 سال تک آپ کا یہی معمول رہا([4]) *امام احمد بن حنبل رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ روزانہ 300 نوافل پڑھتے تھے([5]) *حضرت ثابِت بُنانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا 50 سال تک یہ طریقہ رہا کہ آپ ساری سا ری رات نماز ادا فرماتے۔([6]) *امامُ الائمہ، امامِ اعظم اَبُو حَنِیْفَۃ رَحمۃُ اللہِ


 

 



[1]...ترمذی، کتاب الادب، صفحہ:664، حدیث:3856۔

[2]...بخاری، کتاب التہجد، باب ما یکرہ من ترک قیام اللیل...الخ، صفحہ:333، حدیث:1152۔

[3]...دین و دنیا کی انوکھی باتیں، صفحہ:22۔

[4]...بہجۃالاسرار،ذکر طریقہ رَضِیَ اللہُ عنہ، صفحہ:164۔

[5]...حلیۃ الاولیاء، الامام احمد بن حنبل، جلد:9، صفحہ:192، رقم:13657۔

[6]... حلیۃ الاولیاء،ثابت بنانی، جلد:2، صفحہ:362، رقم:2566۔