Book Name:Rah e Ibadat Ki Rukawatein
صبر سے اور نمازوں سے چاہو مدد پوری کروائے ہر ایک حاجت نماز
جو مسلمان پانچوں نمازیں پڑھیں لے چلے گی انہیں سُوئے جنّت نماز
دیکھو! اللہ ناراض ہو جائے گا بھائیو! تم کبھی چھوڑنا مَت نماز([1])
پیارے اسلامی بھائیو! راہِ عِبَادت میں دوسری رُکاوٹ شیطان ہے۔ آج کل تو الحمد للہ! یہ مصیبت ٹلی ہوئی ہے، شیطان قید ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! رَمضانُ المبارَک شیطان سے محفوظ رہ کر ہی گزر جائے گا۔ البتہ رَمضانُ المبارَک کے بعد اس سے بچنا بہت ضروری ہے اور شیطان سے حِفاظَت کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس سے تَوَجُّہ ہٹا لیں۔ ایک مرتبہ حضرت رابعہ بصریہ رَحمۃُ اللہِ علیہا سے کسی نے پوچھا: آپ اِبلیس کو دُشمن جانتی ہیں؟ فرمایا: میں رَحْمٰن کی مَحبَّت میں ایسی مشغول ہوں کہ شیطان کی دُشمنی کا تَصوُّر بھی نہیں کرتی۔([2])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ شیطان سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے، اس کی طرف سے تَوَجُّہ ہی ہٹا لیں، اللہ اللہ کریں، نیک کاموں میں مَصْرُوف رہیں، وسوسہ آئے تو جھٹک دیں، جنّت کا تَصَوُّر باندھیں، اللہ پاک کی نعمتوں کا تَصَوُّر باندھیں، دِل میں شکر کے جذبات بڑھائیں، جہنّم کا ذِکْر پڑھیں، اس کی ہولناکیوں کو یاد کرتے رہیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! شیطان کی طرف سے تَوَجُّہ ہٹی رہے گی، نیک کاموں کی طرف لگی رہے گی۔
اللہ پاک کی پناہ مانگا کیجئے!
شیطان سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس بُرے دُشمن سے اللہ پاک کی پناہ