Book Name:Rah e Ibadat Ki Rukawatein

اوقاتِ نماز(Prayer Times) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! اوقات ُالصلاۃ (Prayer Times) موبائل ایپلی کیشن ہے، جو دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے 2011 میں جاری کی تھی، اب تک لاکھوں لاکھ مرتبہ ڈاؤنلوڈ کی جا چکی ہے۔ بہت ہی پیاری بلکہ یوں کہئے کہ ہر مسلمان کے لئے ضروری ایپلی کیشن ہے۔ اس میں کیا کیا ہے؟ سنیئے! اس ایپلی کیشن میں*پانچوں نمازوں کے ڈیلی اور ماہانہ اوقات دئیے گئے ہیں، اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ دُنیا بھر کے لاکھوں مقامات کے نمازوں کے اوقات اور سمتِ قبلہ کو معلوم کر سکتے ہیں *اس میں تلاوت کا جدول بنانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے *تفسیر صراط الجنان بھی اس میں شامل ہے *اگر خدانخواستہ نمازیں قضا ہو گئی ہیں تو اس ایپلی کیشن کی مدد سے قضا نمازوں کا حساب لگا کر ان کی ادائیگی کا جدول بھی بنایا جا سکتا ہے *جماعت کے دوران آٹو موبائل سائلنٹ کا آپشن موجود ہے جس میں جماعت کا وقت درج کر کے موبائل کو آٹو سائلنٹ پر لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے فیچر اس ایپلی کیشن میں موجود ہیں۔ آج ہی یہ ایپلی کیشن انسٹال کیجئے! خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلاتے رہئے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:  روزے کی حالت میں بال اورناخن کاٹنا جائز ہے ۔

وضاحت: روزے کی حالت میں سر کے بال، بغلوں کے بال، ناف کے نیچے کے بال کاٹ