Book Name:تَوَجُّہ اِلَی اللہ

فرمائے۔  آمین۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہاتھ ملانے کی سنتیں اور آداب

پیارے اسلامی بھائیو !آئیے!شیخ طریقت، امیر اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے رسالے101 مدنی پھول سے ہاتھ ملانے کی چند سنتیں و آداب سنتے ہیں: پہلےدو فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ملاحظہ ہوں:*جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہوئے مُصافَحہ کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے ہیں تو اللہ پاک ان کے درمیان سو (100)رحمتیں نازل فرماتاہے جن میں سے ننانوے (99)رحمتیں زیادہ پرتپاک طریقے سے ملنے والے اور اچھے طریقے سے اپنے بھائی سے خیریت دریافت کرنے والے کے لئے ہوتی ہیں۔ ([1]) * جب دو دوست آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبی(صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پردُرُود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔ ([2]) *دو مسلمانوں کابوقتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے۔* رخصت ہوتے وَقت بھی سلام کیجئے اورہاتھ بھی ملا سکتے ہیں۔ * ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے:یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُم ( یعنی  اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے۔)

( اعلان)


 

 



[1] معجم اوسط،۵/۳۸۰ ،رقم: ۷۶۷۲

[2] شعب الایمان،۶ /۴۷۱ ، حدیث: ۸۹۴۴