Book Name:تَوَجُّہ اِلَی اللہ

تو حل کر رہا ہوں، ابھی یہ گفتگو ہو ہی رہی تھی کہ اس پڑوسن کی خادمہ آئی اور کہا: بی بی جی! گھر چلئے! آپ کا بیٹا گھر آگیا ہے۔([1])

اے عاشقانِ رسول! یہ ہےتَوَجُّہ اِلَی اللہ(اللہ پاک کی جانِب تَوَجُّہ کرنے) کا مُبارک اَنداز...! ہمارا حال کیا ہے؟ *ہم اچانک کوئی غم کی خبر سُن لیں تو سَر پکڑ کے بیٹھ جاتے ہیں *کوئی مُشکل آجائے،پریشانی آجائے تو ادھر اُدھر بھاگتے  اور نہ جانے کیسے کیسے خیالوں میں گم ہو جاتے ہیں *بعض تو خبرِ غم سُن کر اُودَھم بھی مچاتے ہوں گے *ہاتھ میں پکڑا ہوا  گلاس یا کوئی اور چیز غُصّے یا غم کی کیفیت میں پھینک کر توڑ ڈالتے ہوں گے *چیزیں اُلَٹ پلٹ کر ڈالتے ہوں گے، اللہ پاک کے نیک بندوں کا اَنداز دیکھئے کیسا پیارا ہوتا ہے! انہیں مُشکل آئے، پریشانی آئے تو اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہو جاتے ہیں، اسی کی بارگاہ میں دُعا کرتے ہیں، اسی سے فریاد کرتے ہیں، وہی فریاد سننے والا ہے، وہی اپنے بندوں پر رحم و کرم فرمانے والا ہے، اللہ پاک ہی کی جانِب تَوَجُّہ کرنے سے مُشکلات ٹلتی ہیں۔

سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک اپنے نیک بندوں کا صدقہ ہمیں بھی ہمیشہ اپنی پاک بارگاہ کی طرف متوجہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔    

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اللہ پاک کی طرف دوڑ پڑو...!

پارہ:27، سورۂ ذاریات، آیت:50 میں اللہ پاک فرماتا ہے:

فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِؕ- (پارہ27،سورۂ ذاریات:50)

ترجَمہ کنزُ الایمان: تو اللہ کی طرف بھاگو۔


 

 



[1]...عُیون الحکایات مترجم، جلد:1، صفحہ:266۔