Book Name:تَوَجُّہ اِلَی اللہ

یعنی اے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! آپ فرما دیجئے کہ اے لوگو! اللہ پاک کی طرف دوڑ پڑو...!  حضرت سہل تُسْتری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اس آیت کریمہ کے تحت فرماتے ہیں: لوگو! مَا سِوَ ی اللہ (یعنی اللہ پاک کے سِوا دُنیا کی ہر چیز) کو چھوڑ کر اللہ پاک کی طرف دوڑ پڑو! ([1])

12 دینی کاموں میں سے ایک کام: فجر کے لئے جگانا

پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے ، نیک نمازی بننے کے لئے  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے،  دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً(Practically) حِصّہ لیجئے! دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے: فجر کے لئے جگانا  ۔

 نمازِ فجر کے لئے لوگوں کو جگانا آخری نبی، نبئ اُمِّی صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کی سُنَّت ہے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی سے وابستہ عاشقانِ رسول سرکارِ عالی وقار مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کی سُنَّت پرعمل کے جذبے کے تحت صبح فجر کی نماز سے پہلے گلی گلی جا کر بلند آواز سے درود وسلام پڑھتے اور لوگوں کو بستر چھوڑ کر نمازِ فجر کے لئے چل پڑنے کی دعوت دیتے ہیں۔ آپ بھی اس دینی کام میں حِصَّہ لیجئے، صبح جلدی اُٹھئے، اللہ پاک نصیب کرے تو نمازِ تہجد ادا کیجئے، ذِکْر ودرود کیجئے، اذانِ فجر کے بعد مدنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہ کار کے مطابق لوگوں کو نمازِ فجر کے لئے جگائیے ، اس عَمَل کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَریم! ڈھیروں ثواب ہاتھ آئے گا ۔

شعبہ برائے تحفظ رزق


 

 



[1]...روح البیان، پارہ:27، سورۂ ذاریات، تحت الآیۃ:50، جلد:9، صفحہ:171۔