Book Name:Dost Kaise Banain

ہوتو اسے چاہیےکہ مجھ پرکثرت سےدُرُودشریف پڑھے۔   (کنز العمال ، ۱/۲۵۵، حدیث:۲۲۲۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان سننے کی نیتیں

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے  کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے اللہ پاک! میرے دوستوں کو نیک بنا دے!

تاجدارِ لاہور، شیخُ الْمَشَائِخ ، حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنی مشہورِ زمانہ کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوب میں لکھتے ہیں: ایک شخص کعبہ شریف کا طَوَاف کر رہا تھا، اِس دوران اس کی زبان پر صِرْف ایک ہی دُعا تھی: اَللّٰہُمَّ اَصْلِحْ اِخْوَانِی اے اللہ پاک! میرے دوستوں کو نیک بنا دے۔ کسی نے پوچھا: اس مقام پر تم اپنے لئے دُعا کیوں نہیں مانگتے؟ صِرْف دوستوں کے لئے ہی کیوں دُعا کر رہے ہو؟ اُس شخص  نے بہت کمال جواب دیا، کہا: میں (یہاں مکہ مکرمہ میں تو نیک کاموں میں مَصْرُوف ہوں مگر جلد ہی میں) نے  واپس اپنے دوستوں


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:81، حدیث:1284۔